پاکستانسیاست

اختیار ولی اور نعیم حیدر پنجوتھہ میں‌ لڑائی، مکے گھونسے چل گئے

پاکستان میں سیاسی ٹاک شوز میں لڑائی جھگڑوں ، مار کٹائی کے واقعات میں ایک اور تازہ اضافہ، ن لیگ کے رہنما اختیار ولی خان اور پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا آپس میں گھتم گھتا ہو گئے۔
گالیاں، مکے ، گھونسے اور دھکے سب چل گیا۔ نجی نیوز چینل کا عملہ چھڑاتا رہا۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

اختیار ولی خان اور نعیم حیدر پنجوتھہ میں‌لڑائی :

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل بول نیوز پر ڈاکٹر فضاء خان کے پروگرام میں ن لیگ کے اختیار ولی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے نعیم حید پنجوتھہ شریک تھے جبکہ صحافی ذوالقرنین اقبال بھی شو میں موجود تھے۔
بات سیاسی اختلافات سے بڑھی اور ایک موقع پر ن لیگ رہنما اختیار ولی خان نے نعیم حیدر پنجوتھہ سے پوچھا کہ ٹیریان کون ہے؟ اور بعدازاں انہوں نے کہہ ڈالا کہ عمران خان کی ناجائز بیٹی ہے۔
اس پر نعیم حیدر پنجوتھہ بھی غصے میں آگئے اور انہوں نے اختیار ولی کے الفاظ مریم نواز کیلئے دہر دیئے۔
اس کے بعد اختیار ولی نے پہلے نعیم حیدر پنجوتھہ پر ہاتھ اٹھایا جس کے بعد دونوں رہنما بری طرح لڑ پڑے اور نیوز چینل عملہ انہیں چھڑواتا رہا۔

مزید پڑھیں:‌پی ٹی آئی کا یوم سیاہ، حکومت کا یومِ تعمیر و ترقی

شو کے بات ٹویٹ کے ذریعے لڑائی:‌

بعدازاں نعیم حیدر پنجوتھہ ایک اور نیوز چینل پر عاصمہ شیرازی کے شو میں شرکت کیلئے پہنچ گئے جہاں انہوں نے اس موضوع پر بھی بات کی اور ساتھ انہوں نے ایک ٹویٹ بھی جاری کردیا۔
اپنے ٹویٹ میں رہنما پی ٹی آئی نے لکھا کہ میں تو اس وقت عاصمہ شرازی کے پروگرام میں بیٹھا ہوں ،میں تو ٹھیک ہوں جس نے آغاز کیا اس سے پوچھیے کہ آخر میں بولتی بھی بند ہو گئی تھی تمہاری،ہر پروگرام میں پہلے تھپڑ مار کے آغاز کر سکتا ہوں لیکن پروگرام بحث کے لیے ہوتا لیکن اگر کوئی وار کرے گا تو پھر اس کو جواب بھی ملے گا اس کا۔
ایک ٹویٹ اختیار ولی کی جانب سے بھی سامنے آیا جنہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ سٹوڈیو میں گالی دوگے تو ناک سٹوڈیو میں چھوڑ کر جاؤگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button