خاتون کرکٹرکی قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے کی گئی جدو جہد کی کہانی پر مشتمل فلم ” نایاب” جمعہ 26 جنوری کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں مرکزی کردار اداکارہ یمنیٰ زیدی نبھا رہی ہیں جبکہ باقی اداکاروں میں اسامہ خان، عدنان صدیقی ، محمد فواد خان اور جاوید شیخ شامل ہیں۔
کچھ روز قبل جاری کیئے گئے ٹریلر میں دکھایا گیا تھا کہ ویمن کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانےکیلئے ایک لڑکی کو کن کن سماجی اور خاندانی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ٹریلر میں یمنیٰزیدی کو کرکٹ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فلم میں نایاب کا کردار یمنیٰ زیدی نبھا رہی ہیں جو اس لڑکی کی مشکلات ظاہر کرتی ہیں جو کرکٹ ٹیم میں شمولیت کیلئے طرح طرح کے مسائل کا سامنا کر رہی ہے۔ جاوید شیخ اس فلم میں نایاب کے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ نایاب کے والد اسکی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے سخت خلاف ہیں۔
نایاب کے بھائی کا کردار اداکار محمد فواد خان ادا کر رہے ہیں جو گھر میں ہونے والی تنقید ، سے لیکر کرکٹ اکیڈمی جوائن کرنے اور پھر قومی ٹیم میں سلیکشن تک بہن کا مکمل ساتھ دیتے نظر آئیں گے۔ ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کیسے اپنے والد سے بہن کیلئے کرکٹ اکیڈمی جوائن کرنے کی اجازت مانگ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد کی مسجد جہاںشادی کیلئے مفت ہال دیاجاتا ہے
عدنان صدیقی فلم میں ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں ادا کرتے نظر آئیں ہیں جہاں ٹریلر میں انکے ڈائیلاگ میں سنا جا سکتا ہے کہ وہ کس طرح خواتین کی ٹیم کو حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔
فلم میں لیڈ رول ادا کرنے والے اداکار اسامہ خان بھی یمنیٰ زیدی کی طرح اس فلم میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ اداکارہ یمنیٰ زیدی کا فلم نایاب کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ فلم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی تھیں لیکن کہانی نے انہیں مجبور کیا۔
اس سے قبل گزشتہ سال فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک موقع پر انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے کبھی بلا یا گیند نہیں پکڑی لیکن فلم کیلئے کرکٹ سیکھی۔ یمنی زیدی اور اسامہ خان کی ڈیبیو فلم 26 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار ہے ۔ یمنیٰ زیدی اور اسامہ خان نے چند دن قبل فلم کی برانڈنگ کے سلسلے میں آواری ہوٹل لاہور میں ایک پریس کانفرنس بھی کی جس میں فلم کے حوالے سے کھل کر بات کی گئی۔
“یمنیٰ زیدی اور اسامہ خان سپرائز دینے کوتیار” ایک تبصرہ