یوٹیوب نے مختصر ویڈیوز بنانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا ہے یوٹیوب شارٹس بنانے والوں کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کروادیے ہیں جو ٹک ٹاک جیسی سہولتیں فراہم کریں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یوٹیوب نے اعلان کردیا ہے کہ نئے فیچرز میں سے بعض فوری طور پر دستیاب ہوں گے جبکہ کچھ فیچرز چند ہفتوں میں فراہم کر دیے جائیں گے۔
حالی میں یوٹیوب شارٹس میں شامل کیا گیا ایک نیا فیچر ٹک ٹاک کے ٹیکسٹ ٹو اسپیچ ویڈیو نیریشن جیسا ہی ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی پر مبنی وائس اوور کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس فیچر کے استعمال کے لیے، صارفین شارٹس کی اسکرین کے اوپری بائیں کونے میں موجود ایڈوائس کے بٹن پر کلک کرکے چار دی گئی آوازوں میں سے کسی ایک کا باآسانی انتخاب کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:یوٹیوب نے کاپی رائٹ سے متعلق نیا فیچر متعارف کروا دیا
تفصیلات کے مطابق ، یوٹیوب نے ایک اور نیا فیچر آٹو جنریٹڈ کیپشنز کے نام سے متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے نہ صرف صارفین ویڈیو سے نکلے بغیر آٹو جنریٹڈ کیپشنز استعمال کرسکتے ہیں بلکہ مختلف فونٹس اور رنگوں سے کیپشنز کے انداز کو بھی تبدیل کرسکتے ہیں،اس فیچر کے ذریعے ویڈیوز کو زیادہ دلکش اور قابل فہم بنانے میں مدد ملیں گی۔
اسی طرح، مائن کرافٹ ایفیکٹس کے ایک نئے سیٹ کو بھی ویڈیو سروس کا حصہ بنایا جا رہا ہے، یہ ایفیکٹس نہ صرف ویڈیوز کو منفرد اور دلچسپ بنانے میں مدد دیں گے بلکہ صارفین کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کا چانس بھی فراہم کریں گے۔
یوٹیوب کی جانب سے متعارف کرائے گئے یہ تمام نئے فیچرز ویڈیوز بنانے والوں کے لیے بہت مدد گار ثابت ہوں گے اور اس سے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی مزید فروغ ملے گا اور ناظرین کو بہترین اور دلچسپ ویڈیوز دیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔