یوٹیوب

یوٹیوب کے مقابلے میں ٹک ٹاک کا نیا فیچر کیا ہے؟

ٹک ٹاک نے یوٹیوب کا مقابلہ کرنے کے لیے نیا فیچر لانے کا اعلان کردیا ہے ۔ آن لائن ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے صارفین کئی گھنٹوں کی طویل ویڈیوز اپ لوڈ کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق، ٹک ٹاک اپنی ایپ میں ایسا فیچر لانچ کرنے جارہا ہے جس کے تحت صارفین اپنی طویل ویڈیوز باآسانی ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔ یہ اعلان ٹک ٹاک کے ایک عہدیدار نے ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ ٹک ٹاک کے اس نئے فیچر کو گوگل کی مقبول ویڈیو ایپلی کیشن یوٹیوب کے مدمقابل سمجھا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جنوری میں ٹک ٹاک نے کچھ صارفین کو آدھے گھنٹے تک کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی گئی تھی، جبکہ دیگر صارفین صرف 10 منٹ کی ویڈیوز ہی اپ لوڈ کر سکتے تھے۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاک کا استعمال صارفین کیلئے خطرہ کیوں ہے؟

رپورٹ کے مطابق، اگر ٹک ٹاک 60 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے تو صارفین کو ایک ایپی سوڈ متعدد حصوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جبکہ اس وقت ویڈیو بنانے والوں کو 20 منٹ کی طویل ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے لیے سبسکرپشن کی ضرورت پڑتی ہے۔
ٹک ٹاک کا یہ نیا فیچر ویڈیو بنانے والوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ اس سے نہ صرف انہیں اپنی صلاحیتوں کا بہتر استعمال کرنے کا موقع ملے گا بلکہ ناظرین کو بھی طویل اور اچھی ویڈیوز دیکھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
ٹک ٹاک کی انتظامیہ کی جانب سے اٹھایا ہوا یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مسلسل نئے فیچرز لا رہی ہے،مگر اس نئے فیچر نے یوٹیوب جیسے بڑے پلیٹ فارمز کے ساتھ براہ راست مقابلہ کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

یوٹیوب کے مقابلے میں ٹک ٹاک کا نیا فیچر کیا ہے؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں