پی ٹی آئی-پریس ریلیز

یہ پی ٹی آئی پریس ریلیز کون تحریر کر رہا ہے؟

پی ٹی آئی پریس ریلیز کون تحریر کر رہا ہے؟ یہ سوال ہے جو اب ایک معمہ بنتا جارہا ہے کیونکہ گزشتہ چند روز سے کچھ ایسے پریس ریلیز سامنے آئی ہیں جس میں شستہ اردو میں مخالفین کی کلاس لی جارہی ہے۔
اس لئے اس شخص کی تلاش جاری ہے جو یہ تحریر لکھ رہاہے۔ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی مرکزی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فیصل واڈا سے متعلق پریس ریلیز جاری کی گئی تھی اور آج پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں عظمیٰ بخاری کی شستہ اردو میں کلاس لے لی گئی۔
صحافی شاہد اسلم نے پی ٹی آئی پریس ریلیز شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ یہ آج کل پی ٹی آئی کی پریس رلیزیں کون لکھ رہا ہے، اس شخصیت پہ اتنی پڑھی لکھی اردو کا بے دریغ استعمال کرنے پہ الگ سے پرچہ بنتا ہے۔
آج جاری کی گئی پریس ریلیز میں لکھا گیا کہ جنرل جیلانی اور جنرل ضیا کے لونڈے کے پورے ٹبر اور ان کے درباریوں کا مسئلہ یہ ہے کہ پیدائشی احمق ہیں اور کچھ سیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے ، چھوٹے منہ سے بڑی بات اور اپنے قد سے لمبی زبان نہیں بیانیے کیلئے پہلے کردار اور پھر عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔

پریس-ریلیز
پریس ریلیز میں مزید لکھا گیا کہ ڈرٹی آنٹی مینار پاکستان سے کود جائیں یار اوی میں چھلانگ لگا کر خود سوزی کی کوشش کریں، عوام نے 24 کو عمران خان کی کال پر نکلنا ہی ہے، ترجپوری قوم دیکھ رہی ہے کہ پنجاب کی مینڈیٹ چور سر کار اپنے مینڈیٹ کی واپسی کیلئے نکلنے والے عوامی سمندر سے شدید خوف میں مبتلا ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نے مزید لکھا کہ صوبے کی بد دماغ اور بد زبان ڈرٹی آنٹی ، خرافات اور لغویات پر مبنی پراپیگنڈے سے اسی خوف کو چھپانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ پنجاب کی ڈرٹی آنٹی پہلے تو یہ سمجھ لے کہ ریاست مقتدرہ کے ٹٹوؤں اور ٹاؤٹوں کا نہیں اقتدار و اختیار کے حقیقی مالک عوام کا نام ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے فیصل واڈا کی شستہ اردو میں کلاس لے لی

پریس ریلیز میں مزید لکھا گیا کہ پاکستان کے عوام ملک کو اپنے مسترد کردہ انہی ٹھوؤں اور ٹاؤٹوں سے بچانے کیلئے عمران خان کی کال پر 24 نومبر کو نکل رہے ہیں، ڈرٹی آنٹی “سیاسی گھاٹ بدلنے سے فرصت پاکر شریفوں کی تاریخ پڑھ لیتی تو شریفوں اور کالعدم جماعتوں کے مابین دیرینہ اشتراک سے کبھی نظریں نہ چراتیں۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ شریفوں اور کالعدم جماعتوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے، نواز شریف کے دامن پر اسامہ بن لادن کے پیسے پر سیاست کرنے کے سیاہ داغ ہیں، پنجاب کی ناخواندہ اور بد تہذیب ڈرٹی آنٹی کو یاد ہو نہ ہو قوم کو یاد ہے کہ چیری بلاسم طالبان سے اپنی دہشتگردی کو پختو نخوا تک محدود رکھنے اور پنجاب میں حملے نہ کرنے کی اپیلیں کیا کرتا تھا، ڈرٹی آنٹی ، وقت اور موقع کی نزاکت کو سمجھیں اور بے معنی صدا گیری میں وقت ضائع کئے بغیر کسی نئے سیاسی گھاٹ پر روزگار کیلئے ابھی سے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کریں، وقت ہاتھ سے نکل گیا تو نئی نوکری کے امکانات بھی دم توڑ دیں گے اور باوقار خود سوزی کے مواقع بھی ہاتھ سے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں