کھیل

ورلڈکپ جیتنے والی انڈین ٹیم 4 دن کہاں پھنسی رہی

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ورلڈکپ اپنے نام کرنے والی انڈین ٹیم اب اپنے وطن واپس پہنچ چکی ہے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پورا ملک جیتی ہوئی ٹیم کے استقبال کیلئے بے تاب تھا لیکن ٹیم طوفان میں پھنس چکی تھی۔
ورلڈکپ جیتنے کے بعد ٹیم وطن واپسی کیلئے تیار تھی لیکن بارباڈوس کو سمندری طوفان نے گھیر لیا اور یوں 4 روز تک محصور رہنے کے بعد بالآخر انڈین ٹیم آج وطن واپس پہنچ گئی۔
ٹیم کو طوفانی صورتحال سے نکالنے کر بحفاظت وطن واپس لینے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے خصوصی چارٹرد طیارہ جسے ایئر انڈیا چمپینئنز 24 ورلڈکپ کا نام دیا گیا تھا بارباڈوس بھیجا گیا۔
مقامی وقت کےمطابق یہ خصوصی پرواز 7 بجے لینڈ کی جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ عملہ ، کوچز ، اہلخانہ اور صحافی شامل تھے۔ نئی دہلی ایئر پورٹ پہنچنے پر ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
ٹیم کو ایئر پورٹ پر ریسیو کرنے اور ان کی خیریت کو لے کر شائقین اس قدر فکر مند تھے کہ ایئر انڈیا کی اس فلائٹ کو ہزاروں لوگوں نے ٹریک کیا۔ ایک اندازے کے مطابق 5 ہزار سے زائد افراد نے اس فلائٹ کو آن لائن ٹریک کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیت کر بھی انڈین شائقین غمزدہ کیوں؟

جیتنے والی ٹیم نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات کے بعد کھلاڑی ممبئی روانہ ہونگے جہاں وانکھیڈے سٹیڈیم میں ٹیم کیلئے خصوصی تقریب رکھی گئی ہے۔ اس تقریب میں شہریوں کو بھی مفت شرکت کی سہولت دی گئی ہے۔اس ایونٹ کے بعدانڈین ٹیم اوپن بس ٹرافی پریڈ بھی کرے گی۔
ایونٹ جیتنے کا جشن منانے کے بعد انڈین کرکٹ ٹیم مشن زمبابوے کیلئے روانہ ہو جائے گی جہاں 6 جولائی سے لیکر 14 جولائی تک دونوں ٹیمیں 5 ٹی ٹونٹی میچز میں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے بھی ایک بار پھر پاکستان اور انڈیا سے سہ فریقی سیریز کھیلنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے جس پر ابھی بھارتی رد عمل نہیں آیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button