آر-راجیش -وی لاگز

وہ ٹرک ڈرائیور جو یوٹیوب سے لاکھوں کماتا ہے

یوٹیوب میں اریجنل مواد کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اس مواد کی پذیرائی بھی بہت ہوتی ہے اور ایسے چینلز کو جلد شہرت بھی حاصل ہو جاتی ہے۔ پھر چاہے یوٹیوب ویڈیو بنانے والا شخص کتنا ہی سادہ کیوں نہ ہو اس کی مقبولیت کا کوئی توڑ نہیں ہوتا۔
ایسی ہی خوش قسمتی ایک بھارتی شخص نےپائی جو پیشے کے اعتبار سے ٹرک ڈرائیور تھا لیکن اچانک سفر کے دوران اور عام زندگی میں اس نے کھانے کی ویڈیوز بنانا شروع کیں جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جانے لگا اور اب وہ یوٹیوب سے لاکھوں کمانے لگا ہے۔
راجیش روانی نامی یہ یوٹیوبر آر راجیش وی لاگز کے نام سے اپنا یوٹیوب چینل چلاتا ہے جس پر وہ کھانے اور ٹرک کے سفر کی ویڈیوز بناتے ہیں جسے صارفین بہت پسند کرتے ہیں۔
راجیش روانی کے مطابق اس کی ٹرک سے آمدن تو شاید 25 سے 30 ہزار بھارتی روپے ہو گی لیکن یوٹیوب سے اس کی آمدن 4 سے 5 لاکھ تک پہنچ جاتی ہے اور ایک ماہ میں اس کے پاس 10 لاکھ بھارتی روپے کی یوٹیوب آمدن بھی ہوئی۔

مزید پڑھیں:ایپل واچ سے خاتون کی جان بچانے والا ڈاکٹر

اس ٹرک ڈرائیور نے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ پہلی ویڈیو اس نے صرف وائس اوور سے بنائی اور اپنا چہرہ نہیں دکھایا۔ تاہم لوگوں کے اصرار کے بعد اس کے بیٹے نے اس کی ویڈیو بنائی جو تھوڑے عرصے میں لاکھوں ویوز لے گئی اور یوں اسکی مقبولیت کا آغاز ہو گیا۔
قسمت کے دھنی اس ٹرک ڈرائیور کے سبسکرائبرز کی تعداد1.87 ملین تک پہنچ چکی ہے جبکہ کھانے پینے کی اس کی ویڈیوز کو لاکھوں ویوز ملتے ہیں جو اسکی آمدن کا ذریعہ بنتے ہیں۔
کھانے کی ویڈیوز ہر شخص شوق سے دیکھتا ہے اور آگے بھی شیئر کرتا ہے۔ ایسی ہی ویڈیوز کیلئے پاکستان میں مبشر صدیق نامی یوٹیوبر ہیں اور انکی کامیابی کی داستان بھی کچھ ایسی ہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں