کھیل

شان مسعود کی چھٹی پر نیا ٹیسٹ کپتان کون؟

شان مسعود نے نومبر 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کی ذمہ داری سنبھالی۔ تاہم ان کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی گرتی ہوئی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پی سی بی کی جانب سے کئی ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

گزشتہ دنوں وائیٹ بال کے نئے کوچ مائیک ہیسن کی تقرری اور عاقب جاوید کی بطور ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس تقرری بھی اسی عمل کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔

دوسری جانب ریڈ بال کرکٹ یعنی کہ ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور پے در پے شکستوں پر پی سی بی کی جانب سے کپتان شان مسعود کو تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

 

شان مسعود کی چھٹی ، مگر کیوں؟

 

پی سی بی کے قریبی سمجھے جانے والے چند ذرائع کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کےدرمیان اکتوبر میں ہونے والی سیریز سے قبل بڑا فیصلہ لیا جانے کا امکان ہے۔

 

اس فیصلے کے نتیجے میں اپنی کپتانی میں خاص کارکردگی نہ دکھا سکنے والے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو ان کے عہدے سےہٹانے پر غور شروع ہو چکا ہے۔

ذرائع امید ظاہر کر رہے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کپتان کے علاوہ کوچز سٹاف کی تبدیلیاں بھی متوقع ہیں ۔

شان مسعود نے نومبر 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کی ذمہ داری سنبھالی۔ تاہم ان کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکی۔

 

مزید پڑھیں :عاقب جاوید کی چھٹی؛ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ سامنے آگئے

 

شان مسعود کی کپتانی میں کھیلے گئے 10  ٹیسٹ میچز میں سے صرف 2 میچز ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے نا م  رہے جبکہ 8 میچز میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی۔

اس شکست کا سب سے زیادہ نقصان قومی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہوا جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 9 ویں نمبر پر موجود ہے۔

ان شکستوں میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش سے سیریز میں وائٹ واش بھی شامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب شان مسعود کو ہٹانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

 

شان مسعود کا متبادل کون؟

 

ذرائع نے بتایا کہ شان مسعود کو ہٹائے جانے کے بعد ان کی جگہ سعود شکیل ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔

سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے ہی 50 رنز سے زائد کی اوسط رہی ہے۔ وہ مڈل آرڈر کیلئے ایک اچھے امیدوار ثابت ہوئےہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ان کی اس کارکردگی کے تسلسل نے سلیکٹرز کو انہیں کپتانی کی فرائض سونپنے کیلئے سوچنے پر مبجور کر دیا ہے۔

اگرچہ اس بارے میں کوئی آفیشل اناؤنسمنٹ سامنے نہیں آئی ہے لیکن شان مسعود کے ہٹائے جانے پر ممکنہ طور پر سعود شکیل ہی مضبوط امیدوار کے طور پر شناخت کر لئے گئےہیں۔

پاکستانی ٹیم کا نیا ٹیسٹ چیلنج اب رواں سال اکتوبر میں ہوگا جس سے قبل قیادت کی یہ تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button