سوشل مٰیڈیا پر نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پاکستانی مشہور ٹک ٹاکر مناہل ملک نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مناہل نے اپنے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اس فیصلے کے بارے میں بتایا کہ وہ اب سوشل میڈیا سے دور ہو رہی ہیں، حالانکہ یہ فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو خدا حافظ کہنے کے ساتھ ساتھ انہیں آپس میں محبتیں پھیلانے اور لڑائی جھگڑے سے بچنے کی بھی نصیحت کی۔
مناہل ملک نے یہ اعلان اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مایوسی بھری پوسٹس کے ذریعے کیاجن میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ لوگوں کے رویے سے دلبرداشتہ ہیں اور اب اندر سے خالی محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں معافی مانگتے ہوئے یہ بھی کہا کہ زندگی بہت مختصر ہے اور پتہ نہیں کب کیا ہو جائے، اس لیے انہیں معاف کر دیا جائے۔
مناہل کا یہ بھی کہنا تھا کہ انکی وائرل کی جانے والی ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے غلط انداز میں پھیلایا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وائرل ہونے والی تمام ویڈیوز جعلی ہیں اور انہیں اس حوالے سے بہت سے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:اداکارہ ہاجرہ یامین کو بال سیدھے کروانے سے کون روک رہا ہے
تاہم، ان کی وضاحت کے باوجود کچھ سوشل میڈیا صارفین اور شوبز کی شخصیات نے ان پر الزام لگایا کہ انہوں نے خود شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ ویڈیوز لیک کی ہیں۔ شوبز کی ایک مشہور شخصیت، مشی خان کا کہنا ہے کہ مناہل نے اپنے آپ کو خبروں میں رکھنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے.
مناہل کے اس فیصلے سے انکے مداحوں کی جانب سے مختلف ردعمل دیکھنے کو ملیں . کچھ مداحوں نے ان کی حمایت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ مداحوں نے انہیں مزید تنقید کا نشانہ بنایا۔