احسن -اقبال-ٹرمپ

ٹرمپ کی جیت احسن اقبال کے گلے پڑ گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر امریکہ والے بےشک کملا ہیرس کو ٹرول کریں لیکن ٹرمپ کے الیکشن جیتنے پر پاکستان میں احسن اقبال سوشل میڈیا صارفین کے ہتھے چڑھ گئے۔
احسن اقبال سے منسوب کئی ٹویٹس اس وقت سوشل میڈیا پر شیئر کئے جارہے ہیں جو انہوں نے گزشتہ الیکشن ہارنے کے بعد ٹرمپ بارے کئے تھے۔
ایک ٹویٹ میں احسن اقبال لکھتے ہیں کہ ٹرمپ، مودی اور عمران خان ایک ہی سانچے سے بنے ہیں۔ تینوں نے نفرت پر مبنی حلقہ بنا کر اور اپنے معاشروں کو پولرائز کر کے اپنے اپنے ممالک میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔

احسن-اقبال-ٹویٹ

ایک اور ٹویٹ میں‌احسن اقبال نے لکھا کہ کوئی بھی جمہوریت سیاست کے نام پر آتش زنی، لوٹ مار اور تشدد کی اجازت نہیں دیتی۔
9 مئی 2023 کو عمران خان کے پیروکاروں کی طرف سے پاکستان میں جو تباہی پھیلائی گئی وہ ویسا ہی تھا جیسا کہ ٹرمپ کے پیروکاروں نے 6 جنوری 2021 کو ڈی سی میں کیا تھا۔امریکہ نے تشدد اور آتش زنی کے مرتکب افراد کو سزا سے محروم نہیں ہونے دیا۔

احسن-اقبال-کا-ٹویٹ

مزید پڑھیں:‌کیا ٹرمپ صدر منتخب ہو کر عمران خان کی رہائی میں کردار ادا کر سکتے

ٹرمپ کی جیت کی خبر سامنے آنے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین ٹرمپ اور احسن اقبال کو ان ٹویٹس میں ٹیگ کر رہے ہیں۔
صرف عوام ہی نہیں، سیاستدان بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے بھی ایسے ٹویٹس شیئر کئے جس میں احسن اقبال ٹرمپ اور عمران خان کا موازنہ کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔
کئی سیاستدانوں اور عام صارفین نے احسن اقبال کو یہ ٹویٹس ڈیلیٹ نہ کرنے کا چیلنج دیا۔ پی ٹی آئی کے علی افضل ساہی نے احسن اقبال کے ٹویٹس کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ احسن اقبال صاحب ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ جس پر ایک صارف نے علی افضل ساہی کو مطلع کیا کہ ٹویٹ ڈیلیٹ کئے جا چکے ہیں۔
احسن اقبال سے منسوب جو ٹویٹ شیئر کئے جارہے ہیں انہیں اب ایکس کے سرچ سے نہیں ڈھونڈا جارہا جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ احسن اقبال نے اگر ماضی میں ایسے ٹویٹس کئے ہیں تو اب وہ ڈیلیٹ کر دیئے گئے ہیں۔ یوں ٹرمپ کی جیت پر پاکستانیوں نے احسن اقبال کو ٹرول کرنا شروع کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں