اہم خبریںپاکستان

کپتان کی بہن بھی عدالتوں کے ریڈار پر آ گئیں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے احکامات جاری کیئے کے ایف آئی اے میں‌کوئی شکایت یا انکوائری ہے تو اس کی رپورٹ علیمہ خان کو مہیا کی جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں کپتان کی بہن علیمہ خان کو جاری ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشت گردی ونگ کے نوٹسز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ۔وکیل درخواست گزار شیراز رانجھا ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل شیراز رانجھا نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کے پاس کوئی ایسا میٹیریل موجود نہیں جس سے سائبر کرائم ہوا ہو۔علیمہ خان کے خلاف جاری انکوائری یا شکایت کو خارج کیا جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پہلے رپورٹ منگوا لیتے ہیں دیکھتے ہیں انکوائری ہے بھی کہ صرف شکایت ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اتحادی حکومت بنانے پر مان گئی

عدالت نے احکامات جاری کیئے کہ ایف آئی اے آج ہی علیمہ خان کے خلاف انکوائری یا شکایت کی تفصیلات فراہم کرے۔ عدالت نے علیمہ خان کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کاپی مل جائے تو آپ اپنا جواب ایف آئی اے کو جمع کروادیں ، اس دوران ایف آئی اے علیمہ خان کو ہراساں نہ کرے۔ کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے ایف آئی اے نوٹسز کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا، ان کی درخواستوں میں ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا تھا۔علیمہ خان نے درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اپنی درخواست میں ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشت گردی ونگ کی طرف سے جاری نوٹسز معطل کرنے کی استدعا کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button