وزیر-خزانہ-محمداورنگزیب

تنخواہ دار طبقہ مزید ٹیکس کیلئے ہو جائے تیار

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ اگر رواں سال ٹیکس میں اضافہ نہ ہوا تو تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں پر مزید بوجھ بڑھانا ہوگا۔ وہ کراچی میں ایک سمٹ سے خطاب کر رہے تھے۔
تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں پر ٹیکس کی بات وزیر خزانہ ایک ایسے وقت میں کر رہے ہیں جب تنخواہ دار طبقے کو حالیہ بجٹ میں بدترین ٹیکسز کی نظر کیا گیا اور صنعتوں پر ٹیکسزکا یہ عالم ہے کہ صنعتکاروں نے اب بزنس انویسٹمنٹ سے ہاتھ اٹھانا شروع کر دیئے ہیں جس سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں اور سرح شود میں کمی کو معیشت کیلئے مثبت قرار دیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مرغی دالوں کی قیمتیں کم ہوئیں ہیں لیکن یہاں ںہیں ہوئیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں جائزہ لیا ہے کہ دالیں اور مرغی ایسے وقت میں کیوں مہنگی ہو رہی ہے جب عالمی منڈی میں اجناس اور ایندھن سستا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:‌کیا صرف لاک ڈاؤن اور سکول بند کرنا ہی سموگ کا حل ہے

انہوں نے آگاہ کیا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ قیمتوں میں استحکام پر کام کر رہے ہیں۔
معیشت کی بہتری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں میکرواکنامک استحکام، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور مالیاتی خسارے میں بہتری آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر سے پیغام مل رہا ہے کہ معاشی اصلاحات کو جاری رکھا جائے۔
وزیر خزانہ جو بھی اقدامات معیشت کی بہتری کیللئے کرنا چاہتے ہیں یا کر رہے ہیں وہ سر آنکھوں پر۔ لیکن وفاقی وزیر خزانہ کو تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں پر مزید ٹیکس بڑھانے جیسے منصوبوں سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ اس سے عام آدمی کی زندگی مزید اجیرن ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں