کھیل

افغانستان کرکٹ ٹیم نے ایک ہی میچ میں دو ٹیموں کو کیسے ہرایا

ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کئی سرپرائز دینے والی افغانستان کرکٹ ٹیم نے ایک ہی میچ میں دو ٹیموں کو ہرا دیا ہے۔ افغان ٹیم نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر جہاں سیمی فائنل میں جگہ بنالی وہیں اس میچ کو جیتنے کے بعد آسٹریلیا کو بھی ورلڈکپ کا سفر تمام ہو گیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی کے قابل ہوئی ہے۔ سیمی فائنل میں افغانستان ٹیم کا مقابلہ ساؤتھ افریقہ سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ ورلڈکپ 2024 کے یہ دونوں سیمی فائنل 27 جون کو کھیلے جائیں گے۔
سپرایٹ مرحلے کے آخری اور بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 19 اوورز میں افغان ٹیم نے 114 رنز کا آسان ہدف دیا۔ تاہم ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم صرف 105رنز ہی بنا سکی۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے باہر

جہاں اس میچ میں پوری افغان ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا وہیں کپتان راشد خان نے انفرادی طور پر بھی نیا ریکارڈ بنا کر اس میچ کو یاد گار بنا ڈالا۔
انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 100 سے کم میچ کھیل کر 150 وکٹیں لے کر راشد خان دنیا کے پہلے بولر بن گئے ۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں چار وکٹیں لینے کے بعد راشد خان 92 میچز میں 152 وکٹیں حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کر گئے۔راشد خان کے ساتھ ساتھ اس میچ میں نوین الحق نے بھی 4 وکٹیں حاصل کیں۔
رواں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں کئی بڑی ٹیمیں باہر ہو چکیں ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلے مرحلے سے باہر ہو گئی۔ اس کے بعد سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ دو ٹی ٹونٹی ایونٹس اپنے نام کرنے والا اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 کا میزبان ویسٹ انڈیز بھی جنوبی افریقہ سے شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button