اہم خبریں

عمران خان اب اڈیالہ جیل انتظامیہ کے پاس نہیں، خوفناک خبر

پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ طیبہ راجہ کے ٹویٹ کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری تحویل میں نہیں ہیں، وہ جسمانی ریمانڈ پر پنڈی کے تھانہ نیوٹائون کی پولیس کی تحویل میں ہیں، ملاقات کے خواہشمند افراد پنڈی پولیس سے رابطہ کریں۔
طیبہ راجہ نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسے ہوا ہے؟ جب کبھی بھی خان صاحب کو سیکیورٹی ریزنز پر باہر نہیں نکالا گیا تو یہ کیسے ہُوا ہے؟ عمران خان کہاں ہیں؟
صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل نے طیبہ راجہ کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ کا جو بیان آپ نے شئیر کیاہے اس بیان کےمطابق وہ جیل میں ہی ہیں لیکن پنڈی پولیس کی تحویل میں ہی ہیں یعنی کہ ان کی ملاقات وغیرہ کے معاملات (بظاہر) پنڈی پولیس کے پاس ہیں درحقیقت وہ پہلے بھی ایجینسیز کی تحویل میں تھے اور اب بھی انہی کی تحویل میں ہی ہیں آپ کی قربانیوں کی وجہ سے لوگ آپ کی باتوں پر اعتماد کرتے ہیں خواہ مخواہ کی سنسنی پھیلانے سے گریز کریں پلیز۔
عنایت خان تاجک نے طیبہ راجہ کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحویل میں نا ہونا اور جسمانی طور پر موجود نا ہونے میں بہت فرق ہے۔ نیو ٹاؤن پولیس نے خان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے اسلئے ٹیکنیکلی وہ نیو ٹاؤن پولیس کی تحویل میں ہیں۔ اڈیالہ انتظامیہ نے یہ دعوٰی کہیں نہیں کیا کہ خان جیل میں موجود نہیں۔ اسوقت عوام کو حوصلہ دیں مزید panic نہیں۔

مزید پڑھیں:‌پی ٹی آئی اس نہج تک کیسے پہنچی ؟

یاد رہے کہ 24 نومبر کے احتجاج کے بعد سے عمران خان پر سختیاں بڑھنے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔
اس سے قبل عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا کی تھی۔
اپنی درخواست میں فیصل چوہدری نے مؤقف اپنایا تھا کہ عمران خان صاحب نے پچھلی تاریخ پہ مجھے مطلع کیا کہ انکے ساتھ پھر سے غیر انسانی سلوک کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی میرے کلائنٹ کو قومی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قید تنہائی میں رکھا گیا۔ مجھے عمران خان صاحب کی خیریت کے حوالے سے شدید تشویش ہے۔ فوری ملاقات کروائی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button