دنیا

رچرڈ گرینل نے وسیم بادامی کی کلاس لے لی

رچرڈ گرینل پاکستان سے آنے والے پیغامات کو دل پر لینے لگ گئے، اب کی بار صحافی وسیم بادامی کی کلاس لے ڈالی۔ انہیں صحافی ماننے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے اینکر وسیم بادامی نے اپنے شو میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حنیف سے رچرڈ گرینل سے متعلق سوال کیا تو رہنما مسلم لیگ ن بولے کہ رچرڈ گرینل کے گولڈ سمتھ فیملی کے ساتھ تعلقات ہیں۔
حنفیف عباسی بولےکہ یہ تعلقات ذاتی، فیملی اور کاروباری تعلق ہیں۔ بعدازاں اس ویڈیو کلپ کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے وسیم بادامی نے رچرڈ گرینل کو ٹیگ کیا اور حفیف عباسی کا پیغام انگلش میں تحریر کردیا جس میں انہوں نےکہا تھا کہ رچرڈ گرینل کا گولڈ سمتھ فیملی کے ساتھ قریبی ذاتی، کاروباری اور خاندانی تعلق ہے۔پاکستان ایک خودمختار قوم ہے۔ ہم کسی قیدی کو محض کسی اور کی درخواست پر رہا کرنے کے پابند نہیں ہیں۔
وسیم بادامی کے ٹویٹ کے جواب میں‌رچرڈ‌گرینل نے لکھا کہ میں تمہیں نہیں جانتا، وسیم۔ لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ خود کو صحافی کہتے ہیں۔ ایسے صحافی جو کسی حکومتی نظام کی جیب میں نہیں ہوتے وہ ایسی لغویات اور جھوٹ بولنے سے پہلے سوال پوچھیں گے۔ میں گولڈ اسمتھ نام کے کسی کو بھی نہیں جانتا۔ اور اس لیے میں یقینی طور پر اس کے قریب یا کاروبار میں نہیں ہوں جس کا آپ سب ذکر کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:‌عمران خان اور پاکستان سے متعلق رچرڈ گرینل کے ٹویٹس کو کتنے ویوز ملے؟

رچرڈ گرینل نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان کے لوگ دیکھیں گے کہ آپ زندگی گزارنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں – اور آپ حقیقی صحافی نہیں ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ عمران خان کو جیل سے رہا ہونا چاہیے کیونکہ ان کے خلاف مقدمات سیاسی ہیں۔
میرے بارے میں آپ کے الزامات اور جھوٹ ثابت کرتے ہیں کہ آپ نے عمران خان کی گرفتاری اور پراسیکیوشن کو منصفانہ طور پر کور نہیں کیا۔ آپ نے اپنی ساکھ کھو دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button