اہم خبریںدنیا

صدی کے سب سے بڑے زلزلے کا الرٹ

جاپان میں جمعرات 8 اگست کو 7.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ یہ زلزلہ اگر کسی دوسرے ملک میں آیا ہوتا تو شاید وہاں بھاری پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوتا۔ لیکن جاپان میں اس زلزلہ نے زیادہ نقصان نہیں کیا۔
تاہم اس زلزلے کے بعد محکمہ موسمیات نے ایک ایسی پیشن گوئی کی جس نے جاپان میں خوف برپا کر رکھا ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے صدی کے سب سے بڑی زلزلے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
یوں تو جاپان میں زلزلے آنا معمول کی بات ہے اور لوگ اپنی رہائش اور دیگر طرز زندگی میں چوکنا رہتے ہیں کیونکہ جاپان میں بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ہر سال چھوٹے اور بڑے 1500 کے قریب زلزلے آتے ہیں۔
لیکن جس زلزلہ کی پیشن گوئی کی جارہی ہے اگر وہ وقوع پذیر ہو جاتا ہے تو ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے جس میں 3 لاکھ سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں‌طلباء تحریک کا اعلان

اس پیشن گوئی نے جاپان میں خوف برپا کر رکھا ہے جبکہ ممکنہ ہنگامی حالات کے پیش نظر جاپان کے وزیر اعظم نے وسطی ایشیاء کے سربراہی میں شرکت کیلئے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
یوں تو ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی طریقہ کار نہیں جس سے زلزلے کی پیشن گوئی کی جا سکے۔ لیکن زلزلہ کے بعد آفٹرشاکس ایک حقیقت ہیں جس سے نظر نہیں چرائی جاسکتی ۔ تاہم ماہرین اس حوالے سے پیشن گوئی کرتے ہیں جو کہ اکثر سچ ثابت ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ جمعرات کو آنے والے زلزلے سے قبل حکومت کی جانب سے وراننگ نے اپنا کام دکھایا اور لوگوں نے اس سے نمٹنے کی تیاری بھی کی۔
صدی کے سب سے بڑے زلزلے کی پیشن گوئی کے بعد اب جاپانی لوگ باقاعدہ طور پر ایکٹو ہو چکے ہیں کیونکہ ماضی میں بھی جاپان خوفناک زلزلوں کا مرکز رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button