کھیل

ساجد خان کی ٹیم قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں

پاکستان کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی کے 68ویں ایڈیشن کا اختتام 2 سے 6 جنوری تک کراچی کے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں سیالکوٹ ریجن اور پشاور ریجن کے درمیان پانچ روزہ فائنل کے ساتھ ہوگا۔
پشاور ریجن کے کپتان ساجد خان ہیں جبکہ سیالکوٹ ریجن کے کپتان احمد بٹ ہیں۔ ساجد خان کی ٹیم پشاور ریجن کیلئے یہ فائنل آسان نہیں ہونے والا اور دونوں ٹیموں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
پشاور اور سیالکوٹ نے 45 گروپ میچز اور تین ٹرائینگولر مرحلے کے میچز کے اختتام کے بعد فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز میں چھ ٹیموں کے تین گروپس میں پشاور گروپ بی جبکہ سیالکوٹ گروپ سی میں شامل تھے۔
پشاور نے اپنے گروپ میں پانچ میچز میں تین فتوحات اور دو ڈرا کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ٹرائینگولر مرحلے کے دو میچز میں سے ایک جیتا اور ایک ہارا۔ سیالکوٹ نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ناقابل شکست رہے، انہوں نے تین میچ جیتے اور دو ڈرا کیے، جبکہ ٹرائینگولر مرحلے کے دو میچز میں ایک جیت اور ایک ڈرا شامل ہے۔

مزید پڑھیں:‌ساجد خان بھی قومی ٹیم کے سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل

بیٹنگ کے شعبے میں، بائیں ہاتھ کے بلے باز اذان اویس نے اپنی پہلی فرسٹ کلاس سیزن میں سات میچز میں 807 رنز بنا کر سب کو متاثر کیا، جس میں چار سنچریاں، دو نصف سنچریاں اور سب سے زیادہ اسکور 203 ناٹ آؤٹ شامل ہیں۔ پشاور کے لیے معاذ صداقت نے سب سے زیادہ 557 رنز پانچ میچز میں بنائے، جس میں ایک سنچری اور پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں۔
بولنگ کے شعبے میں، اسلام آباد کے موسیٰ خان پانچ میچز میں 38 وکٹوں کے ساتھ سب سے نمایاں ہیں، جو دوسرے نمبر پر موجود احمد بشیر سے سات وکٹیں زیادہ ہیں۔ پشاور کے فاسٹ بولر نیاز خان نے سات میچز میں 22.43 کی اوسط سے 30 وکٹیں حاصل کیں۔ سیالکوٹ کے ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد علی نے اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 22 وکٹیں چار میچز میں 15.95 کی اوسط سے لیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button