اہم خبریں

عمران خان اور بشریٰ عمران کیلئے ایک ہی دن میں دو اچھی خبریں

عمران خان اور بشریٰ عمران کیلئے ایک ہی دن میں دو اچھی خبریں سامنے آئی ہیں۔ جس میں پہلی خبر بشریٰ بی بی کی ضمانت کے بعد جیل سے رہائی ہے۔ یوں تو انکی ضمانت گزشتہ روز ہی ہو چکی تھی لیکن روبکار جاری نہ ہونے اور دیگر عدالتی لوازمات کی وجہ سے بشریٰ عمران رہا نہ ہو سکیں۔
بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد بنی گالہ پہنچ گئی ہیں اور ایک بار پھر شہریوں کی بڑی تعداد بنی گالہ پہنچنے لگی ہےجس سے رونقیں بحال ہوئی ہیں اور یہ یقیناً عمران خان اور انکی اہلیہ کی لئے خوشی کی خبر ہے۔
دوسری خبر عمران خان کو آج اپنے وکلاء سے ملاقات کی اجازت ہے۔ حکومت نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کر رکھی ہے۔
عمران خان کے وکلاء نے معاملہ عدالت کے سامنے رکھا تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج، جسٹس سردار اسحاق خان نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

مزید پڑھیں:جب اپنے بنائے گئے قانون پر میاں‌صاحب سزائے موت سے بال بال بچے

جس کے بعد حکومت نے عدالت پیشی کی بجائے عمران خان کے وکلاء کی جیل میں ان سے ملاقات کرادی۔ تاہم جیل سے ملاقات کے بعد عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے جیل میں ہونے والا سلوک ناقابل بیان ہے، انتہائی مشکل حالات میں رکھا گیا، ہمارے خدشات درست ہیں، عدالت سے رجوع کریں گے۔
اس حوالے سے ایک پشرفت بھی سامنے آئی ہے جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کے میڈیکل چیک اپ کیلئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو اُس میں شامل کرنے کی ہدایت دے دی. عمران خان نے اپنے ذاتی معالجین سے چیک اپ کی درخواست دائر کی تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button