انمول بلوچ ریلیشن شپ سےکیوں کتراتی ہیں؟
ماڈل اور ادکارہ انمول بلوچ کا کہنا ہے کہ جب بھی موقع ملا وہ سیدھا شادی کریں گی

کوئی بھی خوبرو اداکارہ کسی پوڈ کاسٹ یا ٹی وی شو میں شرکت کریں تو ان سے شادی یا ریلیشن سپ سے متعلق سوال ضرور پوچھا جاتا ہے۔
اینکر کے علاوہ اگر سوالنامہ عوام سے لیا جائے تو بھی یہ سوال شاید سب سے زیادہ پوچھا جانے والا ہوگا۔ ایسا ہی ایک سوال اداکارہ انمول بلوچ سے بھی پوچھا گیا جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ کیوں ریلیشن شپ میں آنے سے کتراتی ہیں۔
انمول بلوچ ریلیشن شپ سےکیوں کتراتی ہیں
ماڈل اور ادکارہ انمول بلوچ کا کہنا ہے کہ جب بھی موقع ملا وہ سیدھا شادی کریں گی کیونکہ تعلقات میں رہنے سے صرف جذبات کا کباڑہ ہوتا ہے۔ وہ ایک سلیبرٹی پوڈ کاسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کررہی تھیں۔
انمول کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب انکی والدہ شادی کیلئے کہا کرتی تھیں لیکن اب وہ سمجھ گئی ہیں کہ بیٹی میچور ہو گئی ہے اور اسکی اپنی شرائط ہوں گی۔
اس موقع پر انمول بلوچ نے واضح کیا کہ یہ بات نہیں کہ وہ شادی نہیں کریں گی اور انکی زندگی میں کوئی مرد نہیں آئے گا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی ایک جائز عمل ہے اور سب کو کرنی چاہیے۔ وہ بھی جب موقع آیا ڈائریکٹ شادی کریں گی اور بیچ کے کسی ریلیشن شپ کا حصہ نہیں بنیں گی۔
پروگرام کے دوران شادی کے موضوع پر کھل کر بات کرتے ہوئے انمول بلوچ نے عموماً شادی سے متعلق لڑکیوں کے ذہنوں میں پائی جانے والی سوچ سے اختلاف کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر کسی نے شادی کیلئے اپنی ترجیحات بنا رکھی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ لڑکیاں شادی کیلئے بہت ڈیمانڈ بھی رکھتی ہیں کہ لڑکا امیر ہو، خوبصورت ہو اور انکے ںظریے سے اتفاق رکھتا ہو۔
مزید پڑھیں: اب تک یمنیٰزیدی سنگل کیوں
انمول بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ صحیح ہے کہ ہرکسی کو اپنی شرائط رکھنے کا حق ہے۔ لیکن انسان پچاس سال تک ایک دوسرے کا خیال رکھتے رکھتے تھک جاتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی میں دونوں میاں بیوی کو ایک دوسرے کیلئے قربانی دینا پڑتی ہے۔ نہ کوئی شخص دوسرے کیلئے خود کو 100 فیصد تک تبدیل کر سکتا ہے نہ ہی پہلا جیسارہا جاسکتا ہے۔ دونوں کو تھوڑا تھوڑا تبدیل ہونا پڑتا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے والدین کے پاس ان کیلئے بہت رشتے آتے ہیں لیکن وہ ابھی بچی ہیں اور انکی شادی کی عمر نہیں ہوئی ہے۔