چیٹ جی پی ٹی سرچ اب بنا لاگ ان کے ممکن ہوگا، بڑی پیشرفت

مشہور زمانہ اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے اور آئے روز اس میں نئے فیچرز کا اضافہ ہورہا ہے جبکہ اسے عوام تک آسان رسائی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ایک طرف چیٹ جی پی ٹی کو جہاں صارفین تک رسائی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے پڑھ رہے ہیں وہیں مصنوعی ذہانت پر مبنی نت نئے ٹولز نے اسے مقابلے کی دوڑ میں لگا رکھا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی سرچ کیلئے لاگ ان کی شرط ختم:
گزشتہ سال اکتوبر میں چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے سرچ پر گوگل کی اجارہ داری کو ختم کرنے کیلئے جی پی ٹی سرچ کا فیچر متعارف کرایا تھا جو اس وقت پریمیم سبسکرپشن رکھنے والوں تک موجود تھا۔
عام جی پی ٹی ماڈل کو ایک مخصوص ڈیٹا سیٹ اور مخصوص تاریخ تک کے ڈیٹا پر ٹرین کیا گیا تھا اس لئے یہ صارفین کو تازہ ترین معلومات دینے سے قاصر تھا۔
تاہم اس میں سرچ کا فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد اب صارفین موجودہ حالات و واقعات جیسا کہ اسٹاک ایکسچینج کی قیمتوں، موسم کے حالات اور دیگر معلومات تک لائیو رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس سے پہلے جہاں اس فیچر کو صرف جی پی ٹی پلس رکھنے والے صارفین تک محدود رکھا گیا تھا ، اب یہ تمام صارفین کی پہنچ میں دے دیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:اب آپ چیٹ جی پی ٹی کو واٹس ایپ میسجز بھی کرسکتے
چیٹ جی پی ٹی نے ایک حد مزید آگے بڑھتے ہوئے اب لاگ ان کرنے کی شرط بھی ختم کر دی ہے جس کیلئے پہلے صارفین کو اپنے ای میل اکاؤنٹ سے اس چیٹ بوٹ تک رسائی حاصل ہوتی تھی۔
اس حوالے سے اوپن اے آئی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے آگاہ کیا کہ چیٹ جی پی ٹی سرچ اب تمام صارفین کیلئے موجود ہے اور اس کیلئے لاگ کرنے کی شرط بھی نہیں ہے۔
یہ فیچر متعارف کرانے کے بعد چیٹ جی پی ٹی سرچ پر گوگل کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے ایک قدم مزید آگے بڑھا ہے لیکن گوگل کی سرچ پر اجاردہ داری ختم کرنا فی الوقت اس ماڈل کے بس میں نہیں ہے۔
سرچ تک رسائی کیسے حاصل کی جائے؟
چیٹ جی پی ٹی سرچ تک رسائی پانے کیلئے صارفین ویب سائٹ پر جانے کے بعد پرامٹ باکس میں سرچ کے بٹن کو ٹک کرنے کے بعد اپنی متعلقہ ڈیمانڈ سرچ کرسکتے ہیں جس کے بعد جی پی ٹی انہیں رئیل ٹائم انفارمیشن سے متعارف کرائے گا۔
اس کے ساتھ صارفین کو ان تمام سورسز کی لسٹ بھی فراہم کی جائے گی جن سے معلومات حاصل کرنے کے بعد ان کے سوال کا جواب دیا گیا ہے۔ یوں صارفین اس جواب کی کریڈیبلٹی کو بھی پرکھ سکتے ہیں۔
اس سے قبل موبائل صارفین تک اپنی رسائی عام کرنے کیلئے چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے ایک نمبر بھی متعارف کرایا گیا تھا جس پر آپ چیٹ جی پی ٹی سے واٹس ایپ پر گفتگو کر سکتےہیں۔ اس سہولت کو حاصل کرنے کیلئے آپ اپنی فون بک میں +1 1800 242 8478 نمبر کو شامل کر کے اس پر میسج کریں اور اپنے سوالات کے جوابات پائیں۔