چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سنچری کر لی

سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ انہیں کسی نے کاؤنٹ کر کے بتایا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکلاء کو توہین عدالت کی دھمکی لگانے کی سنچری مکمل کر چکے ہیں۔ اعتزاز احسن نجی نیوز چینل پر علینہ شگری کے پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔
اس موقع پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ قائز عیسیٰ وکلاء کو ان دلائل پر روکتے رہتے ہیں جو ان کیلئے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔ وہ سینئر وکلاء کو یہ کہتے رہتے ہیں کہ میں تمہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کروں گا۔
اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ وہ جب بھی چیف جسٹس کی عدالت میں بیٹھے ہوتے ہیں قاضی فائز عیسیٰ کسی نہ کسی کو یہ کہہ رہے ہوتے ہیں میں تمہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کروں گا۔
گزشتہ دنوں انہوں نے تحریک انصاف کے وکیل رہنما سینیٹر علی ظفر کو بھی توہین عدالت کی وارننگ جاری کی۔ تاہم بعدازاں جب علی ظفر عدالتی معاون بنے تو انہیں بولنے بھی دیا گیا اور فرینڈلی میچ چلتا رہا۔
چیف جسٹس کا یہ رویہ عموماً تحریک انصاف کے وکلاء کے ساتھ دیکھنے کو ملتا ہے جنہیں نہ وہ بولنے دیتے ہیں اور ٹوکتے رہتے ہیں بلکہ ان کی پسند سے ہٹ کر دلائل دینے پر توہین عدالت کی دھمکیاں اور لائسنس کینسل کرنے کی وارننگ بھی جاری کرتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:قاضی فائز عیسیٰ؛ رخصتی میں صرف 11 دن
ان کا یہ رویہ بعض اوقات برداشت سے اس قدر باہر ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ جیسے ٹھنڈے مزاج کے وکیل بھی عدالت میں تلخی پر اتر آتے ہیں۔ اس کا ایک مظاہرے گزشتہ دنوں بھی دیکھا گیا جب پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کے کیس کے دوران سلمان اکرم راجہ اور چیف جسٹس میں تکرار ہوئی۔
قاضی فائز عیسیٰ تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان کے دل کے بہت قریب تھے اور وہ ان پر بات نہیں ہونے دیتے تھے لیکن اب تحریک انصاف سے واحد حمایت بھی چیف جسٹس کھو چکے ہیں۔ ہاں انہیں اس بات پر مبارک ضرور دی جاسکتی ہے کہ انہوں نے توہین عدالت کے دھمکیوں کی سنچری مکمل کر لی ہے۔