اسلامسوال و جوابمذہب

سحری میں آنکھ نہ کھلے تو روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

بنیادی دینی معلومات نہ ہونے سے بہت سے لوگ ماہ مقدس کے اہم روزے سے محروم رہ جاتے ہیں۔

دنیا بھر میں رمضان المبارک انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ رمضان المبارک میں اکثر کچھ مسائل عام آدمی کی سمجھ میں نہیں ہوتے جس کی وجہ سے وہ ماہ مقدس میں اکثر روزے کی بڑی نعمت سے محروم رہ جاتا ہے۔
اس میں سے ایک بڑا مسئلہ آنکھ نہ کھلنے کا ہے۔ رمضان میں اکثر سحری کی وقت آنکھ نہ کھلنے کی وجہ سے انسان کھانے پینے اور نیت سے رہ جاتا ہے۔
آنکھ کھلنے کے بعد اگر سحری کا وقت ختم ہو چکا ہو تو کچھ لوگ فوراً کھانا پینے شروع کر دیتے ہیں کہ نیت کر لیں گے تو روزہ ہوگا۔ اسی طرح کچھ لوگ یہ بھی سمجھ لیتے ہیں کہ چونکہ کچھ کھایا پیا نہیں یا پھر نیت نہیں کی تو روزہ نہیں ہوسکتا۔
تاہم یہ معاملہ ایسا نہیں۔ بعض اوقات ہم کم علمی کی وجہ سے ایک اہم نعمت سے محروم ہو جاتے ہیں جس کے بارے میں درستگی بہت ضروری ہے۔ آئیے ہم سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ اگر رمضان المبارک میں سحری کے وقت آنکھ نہ کھلے تو روزے کی نیت کیسے کی جائے۔

سحری میں آنکھ نہ کھلے تو روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

مفتی انعام اللہ شاہ اس حوالے سے کہتے ہیں کہ ہم اگر سحری کے وقت آنکھ نہ کھلے تو شرعی احکامات کی روشنی میں ہم نصف النہار شرعی کا وقت ہونے سے پہلے تک روزے کی نیت کی جا سکتی ہے۔ نصف النہار شرعی یہ ہوتا ہے کہ صبح صادق سے لیکر، یعنی کہ جب سحری کا وقت ختم ہوتا ہے، غروب آفتاب تک جتنا وقت بنتا ہے، اس کا درمیان کا وقت نصف النہار شرعی کہلاتا ہے۔

مزید پڑھیں: دعا کی قبولیت میں دیر کتنی خوبصورت ہو سکتی ہے؟

مثال کے طور پر اگر سحری کا وقت صبح 5 بجے ختم ہورہا ہے اور افطار کا وقت ساڑھے چھ بجے ہے تو ان 13 گھنٹے 30 منٹ کا نصف 6 گھنٹے اور 45 منٹ بنتا ہے۔
ایسی صورت میں آپ بج کر 45 منٹ تک نصف النہار شرعی ہوگا۔ اس سے پہلے پہلے تک اگر کوئی شخص نیت کر لے تو اس کا روزہ شمار ہو گا۔
مفتی انعام اللہ شاہ کہتے ہیں کہ ایسی صورت میں آپکا روزہ شمار ہوگا لیکن بشرطیکہ آپ نے کچھ کھایا پیا نہ ہو اور نہ ہی روزے کے منافی کچھ کیا ہو۔
کیونکہ کچھ لوگ روزے کے وقت ختم ہونے کے چند منٹ بعد آنکھ کھلنے پر فوراً کھانا پینا شروع کر دیتے ہیں کہ شاید اس سے نیت کر کے روزہ ہو جائے گا لیکن اگر سحر کا وقت ختم ہو چکا ہو تو کھانے یا روزے کے منافی کچھ کرنے سے نیت کرنے کے بعد بھی روزہ نہیں ہوگا۔
اگر نصف النہار شرعی سے قبل کچھ کھائے پیئے بغیر یا روزے کے کچھ منافی کئے بغیر نیت کر لی جائے تو روزہ شمار ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button