کھیل

ساجد اور نعمان نے کئی چہرے بے نقاب کر دیئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ساجد خان اور نعمان علی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ دو چہرے ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار پرفارمنس کے ساتھ 3 سال سے زائد عرصے کے بعد پاکستان کے لیے ہوم سیریز جیتی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کی پرفارمنس نے بہت سے چہروں کو بے نقاب کیا۔
محمد حفیظ نےمزید لکھا کہ کامیابی کا کریڈٹ نئے سلیکٹرز کو جاتا ہے جنہوں نے بڑے فیصلے کیئے اور ان کی ذمہ داری لی۔
یاد رہے کہ آج شاندار پرفارمنس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔
ساجد اور نعمان کی جوڑی نے پاکستان کو جیت دلائی۔ ہوم سریز پر 3 سال بعد اس جیت نے قومی ٹیم کے مورال اور شائقین کے شوق کو مزید تقویت بخشی ہے۔
اس سے قبل تیسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ چنی تو ساجد اور نعمان کے سامنے انگلش کھلاڑیوں کی ایک نہ چلی اور پوری ٹیم صرف 267 رنز ہی بناسکی۔

مزید پڑھیں:‌کرکٹ بیٹ ہینڈل ٹھیک کر نے سے انٹرنیشنل کرکٹ کا سفر کرنے والا ساجد خان

پہلی اننگز کی تعاقب میں پاکستان کا آغاز بھی کچھ حوصلہ افزاء نہ تھا تاہم سعود شکیل نے 134 رنز بنا کر ٹیم کو لیڈ کے ساتھ 344 رنز کا ہدف بنانے میں مدد دی۔ یہاں بھی سعود شکیل کا ہاتھ ساجد اور نعمان کی جوڑی نے تھاما جنہوں نے بالترتیب 48 اور 45 رنز بنائے۔
یوں باؤلنگ کے ساتھ ساتھ دونوں ہیروز نے بیٹنگ میں بھی اپنا لوہا منوایا۔
دوسری اننگز کھیلنے کو آئی انگلینڈ ٹیم نے شاید یہ نہ سوچا تھا جو ہوا۔ دونوں سپنرز نے ایک بار پھر انگلش بیٹنگ لائن کو ریت کی دیوار بنا ڈالا۔ اور یوں 77 رنز کی لیڈ ختم کرتے انگلینڈ ٹیم 112 رنز ہی بناسکی۔ پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 36 رنز کا ہدف حاصل کر کے کرکٹ شائقین کے چہروں پر رونق لوٹا دی۔
محمد حفیظ جن چہروں کے بے نقاب ہونے کی پیشن گوئیاں‌کر رہے ہیں، انکا نام نہ لے کر بھلے انہوں‌نے شائقین کو پہیلی میں‌ڈال دیا ہو، لیکن شائقین ساجد اور نعمان کے چہروں سے بخوبی آگاہ ہو گئی ہے جنہوں‌نے تین سال شائقین کے چہروں پر رونق لوٹا دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button