وہ مسلم خاندان جو مائیکروسافٹ اور ایمازون کے بانی سے زیادہ امیر ہے

دنیا کے امیر ترین لوگ، یہ جملہ سنتے ہی آپ کے ذہن میں یقیناًایلون مسک، جیف بیزوس اور بل گیٹس جیسے نام آتے ہوں گے۔ تاہم ہم آج آپ کو ایک ایسے مسلم خاندان سے متعارف کرانے جارہے ہیں جو ان افراد سے کئی زیادہ امیر اور طاقتور ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والا نہیان شاہی خاندان خلیجی خطے میں کاروبار اور سیاست دونوں میں نمایاں عہدوں پر فائز ہے اور دنیا کے امیر ترین خاندانوں میں سے ایک ہے۔ان کی مجموعی دولت مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی مشترکہ دولت سے زیادہ ہے۔
نہیان خاندان کے سربراہ شیخ محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر ہیں اور ابوظہبی کے حکمران ہیں۔ان کے 18 بھائی، 11 بہنیں، نو بچے اور 18 پوتے ہیں۔ خاندان کے تمام افراد قصر الوطن میں ایک ساتھ رہتے ہیں، جو 380,000 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اس کی قیمت 478 ملین ڈالر ہے۔
مزید پڑھیں:دنیا کے 100 ڈاکٹرز کی فہرست میں پاکستانی ڈاکٹر شہزاد بیگ کی کیا خدمات ہیں؟
خاندان کے رئیل اسٹیٹ پورٹ فولیو میں پرتعیش جائیدادیں شامل ہیں جو متحدہ عرب امارات کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی پھیلے ہوئے ہیں۔ ان کے پاس آٹھ ہوائی جہاز ہیں جن میں ایک ایئربس A320-200 اور تین بوئنگ 787-9 شامل ہیں۔ شیخ محمد کے ذاتی ذخیرے میں 478 ملین ڈالر مالیت کا بوئنگ 747 اور 176 ملین ڈالر مالیت کا بوئنگ 787 شامل ہے۔اس کے علاوہ، ان کے پاس دنیا کی تین بڑی کشتیاں ہیں۔
ان کی کاروں کا مجموعہ قابل ذکر سے کم نہیں ہے۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ ان کی گاڑی متحدہ عرب امارات اور مراکش کے چار عجائب گھروں میں پھیلی ہوئی ہے۔ Ferraris سے Lamborghini’s تک، اس خاندان کے پاس 700 سے زیادہ کاریں ہیں۔
یہ شاہی مسلم خاندان سٹی فٹ بال گروپ میں 81 %حصص کا مالک ہے، جو مانچسٹر سٹی، ممبئی سٹی، میلبورن سٹی اور نیو یارک سٹی جیسے فٹ بال کلبوں کو کنٹرول کرتا ہے۔ یوں النہیان خاندان وہ مسلم خاندان ہے جو دنیا بھر کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہے اور انکے سامنے مائیکروسافٹ اور ایمیزون کے بانی بھی کم دولت مند شمار ہوتے ہیں۔
One Comment