پاکستانسیاست

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی گرفتاریاں کیوں ہو رہی

گزشتہ چند روز میں پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے اراکین کی گرفتاریوں کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے اور اب یہ سلسلہ اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ ان افراد کے اہل خانہ بھی اس لہر سے محفوظ نہیں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کے سرگرم رکن اظہر مشوانی کے دو بھائیوں کو گرفتار کیا گیا جن کا کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود بھی کوئی پتہ نہیں چلایا جا سکا۔
اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رکن شہباز گل کے بھائی بھی چند روز قبل اٹھا لیئے گئے۔ یہ تو ان سوشل میڈیا اراکین کی بات ہے جنہیں عوامی چہرہ میسر ہے، اس کے علاوہ کئی ایسی نام ہیں جو شاید عوام میں تو مقبول نہیں لیکن وہ پی ٹی آئی سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مرکزی رکن ہیں۔
عمران خان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے سقوط ڈھاکہ کا ٹویٹ ہونے کے بعد سے اب پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے خلاف کارروائی میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی سوشل ٹیم کو انکے سیاسی حریف بھی مانتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی صرف سوشل میڈیا پر بیانیہ بنانے کا ہنر جانتی ہے اور یہی اس کی مقبولیت کی وجہ ہے۔

مزید پڑھیں: رہائی کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ پی ٹی آئی سے غائب

ایک سیاسی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ حالیہ بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار اور اس کے بعد آنے والی مہنگائی نے عوام کے اندر بہت غم و غصہ بھر دیا ہے۔ ایسے میں حکومت اور اداروں کو ادراک ہے کہ اگر سوشل میڈیا کے ذریعے ایسا کوئی بیانیہ ترتیب دے کر کوئی احتجاجی تحریک شروع ہو جاتی ہے تو ممکن ہے کہ عوام اس کا بھرپور ساتھ دے اور حکومت کیلئے حالات کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے۔
یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہےاور اسے چلانے والے اراکین کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں پی ٹی آئی سینٹرل میڈیا کو غیر فعال بنانے کی کوشش ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
دوسری جانب گرفتار ہونے والے سوشل میڈیا اراکین کے اہل خانہ کی جانب سے مسلسل شکوہ کیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا جارہا ہے اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت عدالتوں میں اپنے پیاروں کے کیسز لڑ رہے ہیں اور انکی بازیابی کی جدو جہد کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button