جون میںپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکتنی کمی ہوگی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
تاہم، ان کا کہنا تھا کہ ایندھن کی قیمتوں میں کسی بھی تبدیلی کے حوالے سے اگلے دو دن اہم ہیں کیونکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اپنی سمری 31 مئی کو فنانس ڈویژن کو بھجوائے گی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
اگر حکومت کی جانب سے یہ منظوری مل جاتی ہے تو یہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسری کمی ہوگی۔رواں ماہ کے اوائل میں وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7.88 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی تھی۔اس وقت پٹرول 273.10 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 274.08 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ایرانی فورسز کا پاکستان پر حملہ
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر 15 دن بعد نظر ثانی کی جاتی ہے اور انہیں تیل کی عالمی قیمتوں کے رجحان اور روپے کی ڈالر کے ساتھ شرح مبادلہ کے مطابق کیا جاتا ہے۔ پاکستانی روپیہ حال ہی میں مستحکم رہا ہے۔پاکستان کی تیل کی ضروریات کا تقریباً 85 فیصد درآمد کیا جاتا ہے، اور ملک ادائیگیوں کے توازن کے مسئلے اور آسمان چھوتی مہنگائی سے نبرد آزما ہے، جو اپریل میں سال بہ سال 17.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
تاہم اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی کے بعد سے پاکستان میںاشیائے خورد و نوش کی قیمتوںمیںکمی دیکھی گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میںپسی عوام کیلئے اب یہ بھی بڑا مسئلہ ہے کہ حکومت کی جانب سے ریلیف ملتا ہے تو وہ حقیقی معنوںمیںنچلے طبقے تک نہیںپہنچ پاتا۔