پاکستان

چیف الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد

صحافی زیبر علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرح الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بھی اراکین کا اعتماد کھو چکے ہیں۔
زبیر علی خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ: خبر ہے کہ چیف جسٹس کے بعد چیف الیکشن کمشنر بھی اپنے ساتھیوں کا اعتماد کھو رہے ہیں۔۔۔ گزشتہ تین سالوں سے ہر معاملہ پر متفقہ فیصلہ کرنے والا الیکشن کمیشن کے پاس اب وہ اکثریت نہیں رہی۔ دو ممبران اب چیف الیکشن کمشنر کی ہر سیاہ و سفید سے متفق نہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی الیکشن کمیشن کے اجلاس سے غیر معمولی فیصلہ سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائےگا۔
اس فیصلے کے بعد سے سیاسی حلقوں کی جانب سے ایسے گمان کا اظہار کیا جارہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر بھی شاید اپنا اعتماد کھو چکے ہیں۔ وگرنہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے حق میں کوئی فیصلہ نہ آیا۔ یہی نہیں پی ٹی آئی کے خلاف آنے والے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران بھی چیف الیکشن کمشنر کی رائے سے متفق نظر آتے تھے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا پی ٹی آئی کے حق میں بڑا فیصلہ

تاہم کچھ صحافیوں کا ماننا ہے کہ گزشتہ روز اگرچہ الیکشن کمیشن نے پریس ریلیز کے ذریعے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی خبر دی ہے لیکن اس کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اگر کوئی قانونی پیچیدگی سامنے آئی تو سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا اور اس کیلئے قانونی ٹیم کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔
اس لئے الیکشن کمیشن اس فیصلے کے خلاف جا سکتا ہے اور ابھی معاملہ سپریم کورٹ جاتا ہے تو چھٹیاں ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کا معاملہ مزید تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب عمران خان نے بھی پارٹی کو ہدایت جاری کی ہے کہ الیکشن کمشنر او ر چاروں ممبران کے خلاف ریفرنس لایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button