کھیل

محمد حفیظ کےساتھ بڑا حادثہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کو حال ہی میں امریکہ سے واپسی کے سفر کے دوران ایک پریشان کن واقعہ کا سامنا کرنا پڑا جب اتحاد ایئر لائن کی فلائٹ میں ان کا قیمتی سامان چوری ہو گیا۔اپنے ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹویٹر) پر محمد حفیظ نے انکشاف کیا کہ وہ امریکہ سے لاہور جانے والی اتحاد ایئر لائن کی فلائٹ میں تھے جب ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔
لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر حفیظ نے فوری طور پر چوری کی شکایت درج کرائی۔ تاہم، مدد حاصل کرنے کی کوششوں کے باوجود، انہوں نے بتایا کہ انہیں ابھی تک اپنے لاپتہ سامان کے حوالے سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ حکام کی طرف سے مناسب تعاون نہ ملنے پر پروفیسر حفیظ اتحاد ایئرلائن کی ناقص کارکردگی پر پھٹ‌پڑے۔

مزید پڑھیں: کرکٹر عثمان خان پر پابندی کے بادل کیوں‌منڈلارہے؟

اپنے ٹویٹ میں محمد حفیظ نے لکھا کہ میں نے 26 مارچ کو نیویارک سے لاہور کا سفر شروع کیا۔ لاہور پہنچنے پر جب میں نے سامان حاصل کیا تو میں نے دیکھا کہ میرے سوٹ کیس کو نقصان پہنچا ہے اور بیگ سے میرا قیمتی سامان اور تحائف چوری ہو گئے ہیں۔ میں نے اتحادسے شکایت کی۔ لاہور ایئرپورٹ پر تفصیل کے ساتھ کاؤنٹر پر ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں اور کسٹمر سروس سیل نمبر کام نہیں کر رہا۔ صفر کسٹمر کیئر کے ساتھ ناقص سروس۔
تاہم اب اتحاد ایئر لائن کی جانب سے ان کے ٹویٹ پر جواب دیا گیا ہے کہ جس میں ان سے گزارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ : ہم آپ کی بکنگ کی تفصیلات اور آپ کے سامان کو پہنچنے والے نقصان کے ساتھ اپنی گیسٹ ریلیشن ٹیم کو کیس جمع کرائیں گے۔ ایسا کرنے کے لیے براہ کرم ہمیں اپنے بکنگ ریفرنس کے ساتھ ایک ڈی ایم بھیجیں تاکہ ہم آپ کے لیے ایسا کر سکیں۔

دوسری جانب پروفیسر حفیظ کے ساتھ یہ واقعہ پیش آنے پر انکے فین بھی اتحاد ایئرلائنز سے ناخوش نظر آئے۔ ایک صارف نے محمد اتحاد ایئرلائن کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ ہمارے پروفیسر حفیظ کو اچھی سروس نہیں‌دے سکتے اور انکا یہ مسئلہ حل نہیں‌ہوتا تو وہ آئندہ اتحاد ایئرلائن کے ساتھ ہر گز سفر نہیں‌کریں‌گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button