کھیل

پاکستانی کرکٹ ٹیم پاک فوج سے فٹنس تربیت لینے کو تیار

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقد ہونے والے کیمپ میں ٹیم کی تعمیر پر توجہ دی جائے گی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لیڈ کے ساتھ سیریز اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے فوج کے ساتھ دو ہفتے کے فٹنس تربیتی کیمپ کا حصہ بنے گی۔

26 مارچ کو شروع ہونے والے کیمپ میں حصہ لینے والی قومی ٹیم 8 اپریل تک فوج کے حوالے رہے گی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا پاک فوج سے فٹنس ٹریننگ لینے کو تیار:

 

فاسٹ باؤلر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم ان 29 کرکٹرز میں شامل ہیں جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کاکول، ایبٹ آباد میں 26 مارچ سے 8 اپریل تک کیمپ میں شرکت کے لیے منتخب کیا ہے۔

عامر اورعماد وسیم نے بین الاقوامی ریٹائرمنٹ سےریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے اور اور خود کو امریکہ میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک سلیکشن کے لیے دستیاب کردیا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کی پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی کرے گا اور 2 جون سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ٹی ٹونٹی سیریز بھی کھیلے گا۔

مزید پڑھیں:‌پاکستان کرکٹ ٹیم فوج کے حوالے

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقد ہونے والے کیمپ میں ٹیم کی تعمیر پر توجہ دی جائے گی۔

اس تربیت کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی اور ذہنی طاقت کو بڑھانا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا کہ وہ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بہترین حالت میں ہوں۔

پی سی بی سےجاری کردہ ایک اوربیان میں‌کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو ان کی فٹنس کی سطح، چستی، قیادت، اسٹریٹجک سوچ اور میدان پر مجموعی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ایک جامع تربیتی نظام سے گزرنا پڑے گا۔

کاکول میں ٹریننگ انوکھا واقعہ؟

 

اس وقت سوشل میڈیا پر ایک طوفان سا برپا ہے کہ قومی ٹیم کی ٹریننگ کا یہ کونسا پلیٹ فارم ہے۔

تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان کے معروف کرکٹرز کو کاکول میں تربیتی کیمپ سے گزرنا پڑے گا۔

2016 میں، مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ جانے سے پہلے کاکول اکیڈمی میں‌ کیمپ لگایا۔

تربیتی اسکواڈ میں کون کون شامل:

پاکستانی اسکواڈ میں عامر جمال، ابرار احمد، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسیب اللہ، افتخار احمد، عماد وسیم، عرفان خان، مہران ممتاز، عباس آفریدی، محمد علی، محمد عامر، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر، عثمان خان، اور زمان خان شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button