اہم خبریںپاکستانسیاست

سخت سوالوں پر لاجواب؛ فیاض چوہان اینکر پر آگ بگولا، شو چھوڑ گئے

فیاض الحسن چوہان قمبر زیدی کے شو میں شریک تھے جہاں انہیں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

نجی نیوز چینل پر میزبان سینئر صحافی قمبر زیدی کے شو میں بطور مہمان فیاض الحسن چوہان شریک تھے۔ دوران انٹرویو فیاض چوہان نے پی ٹی آئی پر شدید تنقید بھی کی لیکن ایک موقع پر جب قمبر زیدی نے ان سے جوابی سوال کئے تو رہنما استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان شو چھوڑ کر چلے گئے۔
قمبر زیدی نے شو کا کلپ ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فیاض الحسن چوہان صاحب چند سخت سوالات پر پروگرام چھوڑ کر بھاگ گئے۔اس سے پہلے وہ پی ٹی آئی پر خوب تنقید کرتے رہے میں نے انہیں بھرپور موقع دیا لیکن جب cross questions کیے تو ان کو یہ ہضم نہیں ہوئے وہ غصے میں بدتمیزی پر اتر آئے۔میری کوشیش تھی کہ وہ ایسے نہ کریں لیکن انکی یہ روش پرانی ہے وہ اس سے پہلے بھی کئی پروگرام چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

قمبر زیدی کے فیاض چوہان سے سوالات:

سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر سوال میں میزبان نے فیاض الحسن چوہان سے پوچھا کہ سیاست میں 100 فیصد اسٹیبلشمنٹ کا کنٹرول ہونا چاہیے؟ ان کا اشارہ ان حلف ناموں سے متعلق تھا جو کہ چند پی ٹی آئی اراکین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے الیکشن سے قبل اسٹیبشلمنٹ کو لکھ کر دیئے تھے۔
جس پر فیاض چوہان نے حلف نامے لکھوانے کے عمل کو یہ کہہ کر درست قرار دیا کہ 9 مئی اور ریاست کے خلاف فتنہ اور فساد کی تحریک کی وجہ سے حلف نامے لینا درست عمل ہے۔
اینکر نے جب سوال کیا کہ یہ سب باتیں آپکو 13 مئی کو پتا لگیں کیونکہ 9 مئی میں آپکا نام بھی آتاہے تو فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے عقل دے دی۔

مزید پڑھیں: محمد مالک؛ عمران خان کا گریبان پکڑنے سے مہمانوں کی رائے پر معافی کا سفر

اینکر نے سوال کیا کہ جن لوگوں کو عقل آ گئی ان کی خلاف کارروائی نہیں ہوئی لیکن ڈاکٹر یاسمین راشد کو آج تک ضمانت نہ مل سکی۔ جس پر رہنما آئی پی پی کا کہنا تھا کہ وہ واپس آ گئے تھے جب کہ ڈاکٹر یاسمین خود حملہ کرنے گئیں تھیں۔
اس پر فیاض چوہان انہیں امریکہ کی مثالیں دینے لگ گئے لیکن جب میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیپیٹل ہل پر حملے کرنے والوں کے بارے تو ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ آکر انہیں چھوڑ دوں گا تو فیاض الحسن چوہان اس کے بعد غصے میں آگئے اور میزبان سے تمیز سیکھنے کا کہا جس کے بعد وہ پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔

قمبر زیدی کو سوشل میڈیا پر داد:

پروگرام کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد قمبر زیدی کو صحافیوں، سیاستدانوں اور عوام کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ انہیں واننگز بھی دیکھنے کو ملیں۔
پی ٹی آئی رہنما ابوذر سلمان نیازی نے ان کی صحافت کو بہترین قرار دیا جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر بہت سارے صحافی تو کھل کر سوال نہیں کر سکتے مگر آپ نے بھائی جرات کا مظاہرہ کیا۔
ایک صارف نے پیش گوئی کہ لگتا ہے آپ بہت جلد بے روزگاروں کی صف میں شامل ہونے والے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button