پاکستان کا وہ میچ جس کےٹکٹ ہزاروں ڈالرز میں فروخت ہو رہے

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ میچز ہمیشہ سے ہائی وولٹیج ٹاکرے ہوا کرتے ہیں اور ایسے مقابلوں کا شائقین انتہائی شوق سے انتظار بھی کرتےہیں۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان کھیل میں بھی سیاست کے باعث اپنے ممالک میں میچ کھیلنے کے مواقع کم ہی ملتے۔ اکثر دونوں ممالک نیوٹرل وینیو پر ہی میچ کھیلتے ہیں، لیکن پھر بھی ان میچز کے کو لائیو دیکھنے کیلئے شائقین سر دھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں اور جتنا بھی مہنگا ہو جائے اس ٹاکرے کا ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ بک جاتا ہے۔
رواں سال ہونے والے اس ہائی وولٹیج ٹاکرے کےٹکٹ ہزاروں ڈالرز میں بک رہے ہیں جو کہ ایک حیران کن عمل ہے اور وقت سے پہلے ہی اس ٹاکرے میں عوامی جوش اور ولولے کا اندازہ ٹکٹ ہزاروں ڈالرز میںمیں فروخت ہونے کے باوجود بھی خریدے جانےسے لگایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 9 سے پاکستان کو کونسا نیا ٹیلنٹ مل سکتا ہے؟
روایتی حریفوںکے درمیان کھیلا جانے والا یہ ٹی 20 ورلڈکپ کا میچ 9 جون کو نیویارک میں شیڈول ہے جس کی ٹکٹوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ ابتدائی طور پر ٹکٹس کی قیمت 6 ڈالر سے لیکر 400 ڈالر تک تھی تاہم بعد میں ری سیل ویب سائٹس پر ٹکٹ ہزاروں ڈالرز میں400 ڈالر والے ٹکٹس 40 ہزار ڈالر میں بک رہے ہیں اور اگران میں پلیٹ فارم کی فیس بھی شامل کر دی جائے تو یہ رقم50 ہزار ڈالر سے بھی تجاوز کر جائے گی۔ یو ایس ٹو ڈے کے مطابق سب سے مہنگی ٹکٹ 1 لاکھ 75 ہزار ڈالر تک کی بھی سیل کی جارہی ہے۔
'Cricket Ticket Madness' – Fans Outraged by Gouging for India – Pakistan T20 World Cup Match
To 'enjoy' India playing Pakistan in New York on June 9, you could spend more than a seat for the Super Bowl or NBA Finals….and in a stadium that's not even built yet.
Officially $400… pic.twitter.com/YxGKtDyG8Z
— RT_India (@RT_India_news) March 4, 2024
رواں سال ٹی 20 ورلڈکپ یکم جون سے شروع ہوگا جس میں ویسٹ انڈیز اور امریکا کے پچز پر میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ میزبان ملک امریکا اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 9 جون کو مدمقابل آئیں گے۔
3 Comments