قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ، مفت ڈونٹ کی تقسیم کا اعلان

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو اپنے عہدے کی مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ ان کی اس ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ قاضی فائز عیسیٰ نے الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کر رکھی ہے۔
یوں تو قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر حکومتی اور اپوزیشن پارٹیوں میں تقسیم رائے ہیں، لیکن پی ٹی آئی رہنما نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر مفت ڈونٹ تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔
جی ہاں، یہ آفر کرنے والے ہیں پی ٹی آئی رہنما ابوذر سلمان نیازی جنہوں نے نے رائے ثاقب کھرل کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ قاضی صاحب کی ریٹائرمنٹ پر ڈونٹ تقسیم کریں گے۔
شو کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ابوذر سلمان نیازی کا کہنا تھا کہ ایک تو بڑی اچھی بات ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب 25 تاریخ کرریٹائر ہور ہے ہیں اور میرے خیال سے ہر کسی کو یوم نجات منانا چاہیے۔
مزید پڑھیں:منصور علی شاہ قاضی فائز عیسیٰکے الوداعی تقریبات سے جان چھڑ گئے
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ اپنی جیب سے 40 سے 50 درجن ڈونٹ غریبوں میں بانٹوں گا اور انکو کھلاؤں گا بھی۔
ابوذر سلمان کی یہ آفر سامنے آنے کے بعد صارفین نے ایکس پر میمز کے ڈھیر لگا دیئے۔ کسی نے انہیں حصہ رکھنے کا مشورہ دیا تو کسی نے ان سے دریافت کیا کہ ایڈوانس بکنگ کرا لی ہے یا نہیں کیونکہ کل ڈونٹس کی بھرمار ہو گی۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس کے لئے جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام فائنل کر دیا گیا ہے اور 25 اکتوبر کو فل کورٹ ریفرنس کے بعد 26 اکتوبر کو جسٹس یحییٰ آفریدی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
جسٹس منصور علی شاہ ان دونوں تقریبات میں شریک نہیں ہوں گے کیونکہ وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔