دنیا

مفتی مینک ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے میدان میں‌

پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے آواز اٹھانے والے میں ایک اور توانا اضافہ، مشہور مذہبی سکالر مفتی اسماعیل بن موسیٰ مینک المعروف مفتی مینک ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے میدان میں آ گئے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سے ایک ٹویٹ میں مفتی مینک نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے پٹیشن سائن کروانا شروع کردیا۔

مفتی مینک کا پیغام:‌

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پٹیشن پر دستخط کرانے کی درخواست کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ آج میں آپ سے التجا کر رہا ہوں کہ میری مدد کریں! برائے مہربانی اس بہن کو آزاد کرنے کے لیے اس پٹیشن پر دستخط کرنے کے لیے تھوڑا وقت نکالیں۔ ہمیں دس لاکھ دستخطوں کی ضرورت ہے اور ہمارا وقت ختم ہو رہا ہے۔مفتی مینک کی پٹیشن پر سائن کر نےکیلئے یہاں‌کلک کریں.
یاد رہے کہ موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن اپنی مدت ختم ہونے کے بعد 20 جنوری کو نئے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکومت متنقل کر دیں گے۔ اس سے قبل وہ کئی قیدیوں کیلئے صدارتی معافی کا اعلان کرنے کا حق رکھتے ہیں اور انہوں نے کئی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری بھی کیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:‌عافیہ صدیقی کو رہا کردیں پھر عمران خان کے بارے بات ہوسکتی ، رانا ثناء اللہ

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے متحرک مشتاق احمد حکومت سے نالاں:

پاکستان میں جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔ لیکن حکومتی سطح پر انہیں ویسا تعاون نہیں مل پارہا۔
چند روز قبل انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ امریکہ میں صدارتی تبدیلی سے پہلے اب تک 8000 سے زائد قیدیوں کو معافی مل چکی ہے۔مظلوم ڈاکٹرعافیہ 7950 دنوں سے قید و بند میں ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیےارسال کیا جانے والا خط کہاں ہے ؟کیا حکومت پاکستان نے واقعی خط بھیجاہے؟کیا وہ خط امریکی صدر تک پہنچ چکا ہے یا نہیں ؟کیا حکومت پاکستان نے اس خط کا تعاقب کیا ہے؟
سینیٹر مشتاق نے انکشاف کیا تھا کہ حکومت کی جانب سے امریکہ جانے والے وفد کی کارکردگی پر ڈاکٹرعافیہ کے وکیل کلائیو سمتھ غیر مطمئن نظر آئے، جوکہ حکومت کا عافیہ صدیقی کے معاملے پر غیر سنجیدہ رویے کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے التجا کی کہ حکومت پاکستان احساس کرے اور صدر بائیڈن کے جانے سے پہلے پہلے عافیہ کی رہائی کے لیے پاکستان کے پارلیمنٹ سے متفقہ قرارداد پاس کرے اور فوری طور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ایک نکاتی ایجنڈے کیساتھ امریکہ روانہ کرے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button