
دنیا بھر میں بیماریوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اور ان کے علاج کے لئے مختلف تجربات بھی کیے جارہے ہیں۔اس حوالے سےایک حالیہ تحقیق کے مطابق، چینی سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ کنکھجوروں کا زہر گردوں کی بیماریوں کے علاج میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زہریلا کنکھجورا جسے ‘چائنیز ریڈ ہیڈڈ سینٹی پیڈ’ کہا جاتا ہے، گردوں کی بیماری کے علاج میں موثر ثابت ہوسکتا ہے اور لوگوں کی زندگیاں بچانے میں مدد کرسکتا ہے۔گردوں کی متعدد بیماریاں دنیا کے کئی خطوں میں اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے جس سے ہر سال لاکھوں افرادکی موت واقع ہوجاتی ہے ۔
مزید پڑھیں:درد کم کرنے کا انجکشن استعمال کرنے والے ہوشیار
تحقیق جرنل آف نیچرل پراڈکٹس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، کنکھجوروں میں "alkaloids” نامی خصوصی کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو مختلف بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ محققین نے مزید بتایا کہ سرخ کنکھجوروں میں 12 نئے الکلائیڈ مرکبات پائی جاتی ہیں، جن میں سے کچھ سوزش کے خاتمے اور اینٹی رینل فبروسس خصوصیات رکھتے ہیں۔
یہ زہریلے کنکھجورے کیمیائی الکلائیڈ گردوں میں سوزش اور زخموں کو کم کر سکتے ہیں تاکہ گردوں کی بیماریوں سے متاثر افراد کو بہترین علاج فراہم کیا جا سکے اور ان کی صحت میں بہتری آسکے۔