صائم ایوب اور کشف علی کی ویڈیو وائرل صحیح فزیو تھراپی چل رہی ہے بھائی

پاکستان کے سٹار بلے باز صائم ایوب اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں۔ ان کی چیمپئنز ٹرافی میں شمولیت کے امکان معدوم ہوئے تو شائقین کے دل ٹوٹ گئے۔
حال ہی میں ٹرائی نیشن سیریز میں انکی بہت کمی محسوس کی گئی جب پاکستانی کرکٹ ٹیم مستقل اوپنر نہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہوئی اور سیریز گنوا بیٹھی۔
صائم بھلے ٹورنامنٹ کا حصہ نہ ہوں لیکن وہ عوام کی نظروں کے پھر بھی سامنے رہتے ہیں اور لوگ انہیں سوشل میڈیا پر فالو کرتے ہوئے ہر سرگرمی پر نظر رکھتے ہیں۔
حال ہی میں صائم ایوب کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں سوشل میڈیا انفلوائنسر کشف علی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔
صائم ایوب اور کشف علی کی ویڈیو وائرل:
پاکستانی تو ہر وقت ایسے موضوعات کی تلاش میں ہوتے ہیں اور صائم ایوب کی ویڈیو پاکستانیوں کے سامنے آنے کے بعد چہ مگوئیوں کا بازار گرم ہے۔
صائم ایوب اور کشف علی کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو ایک ساتھ ٹائم گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
صائم اور کشف کا باؤلنگ کرتے اور سیلفی اور ویڈیوز بناتے، کھانا کھاتے ، اور گھومتے پھرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان ویدیوز کو کشف علی کی جانب سے اپنی انسٹا گرام سٹوری پر شیئر کیا گیا۔
مزید پڑھیں:لائبہ خان کی 50 سالہ شخص سے شادی کی حقیقت کیا ؟
صائم کی ویڈیو پر صارفین کا رد عمل:
ویڈیو سامنے آنے کے بعد شائقین کے ذہنوں میں کئی سوال آئے جن کا سوال یا تو صائم ایوب دے سکتے ہیں یا کشف علی، لیکن صارفین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ان ویڈیوز پر اپنے سوالات داغ دیئے ہیں۔
کچھ صارفین صائم ایوب کیلئے کچھ زیادہ ہی فکرمند نظر آئے ۔ ایک صارف نے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کمنٹ میں لکھا کہ اگر صائم انجری سے واپسی کے بعد پرفارمنس خراب ہوئی تو میں نے اس کشف کو نہیں چھوڑنا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ تو شرمیلا نہیں تھا؟ صائم یار تم کس لائن میں آگئے ہو۔ تم سپر سٹار ہو، اپنی گیم پر توجہ دو ورنہ تم ایک اور نسیم شاہ بن جاؤ گے۔
ایک صارف نے لکھا کہ آگ لگی ہے ٹرائی سیریز میں اور ایوب بھائی اپنی مرضی میں۔ جب کہ ایک صارف نے آگے بڑھتے ہوئے کشف علی کو صائم ایوب سے دور رہنے کا مشورہ دے ڈالا۔
کچھ شائقین کرکٹ نے مزاح کا سہارے لیتے ہوئے ویڈیو پر رائے دی کہ واہ بھائی صحیح فزیو تھراپ چل رہی ہے۔
مشورہ دینے والے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔ ایک صارف نے مشورہ دیتے ہوئے صائم ایوب سے کہا کہ ان لڑکیوں کے چکروں میں نہ پڑو، تمہارا بھی کیرئیر ختم ہے۔ تم ایک اچھے بیٹسمن ورلڈ کلاس تباہ و برباد ہو جائے گی۔