سائنس اور ٹیکنالوجی

یوٹیوب نے کاپی رائٹ سے متعلق نیا فیچر متعارف کروا دیا

یوٹیوب نے موسیقی اپلوڈ کرنے والوں کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروادیا ہے .اس نئے فیچر کی بدولت، یوٹیوب نے کاپی رائٹ میوزک کے مسائل کا حل نکالتے ہوئے ایک اے آئی ٹول پیش کیا ہے جسے ‘اراس سانگ ٹول’ کہا جاتا ہے۔یوٹیوب انتظامیہ کے مطابق، کہ اب ویڈیو مواد تخلیق کار اپنی ویڈیوز میں موجود کاپی رائٹ میوزک کو صرف ایک کلک سے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ جب صارف ویڈیو اپلوڈ کرے گا اور کاپی رائٹس ڈیٹیل کے سیکشن میں جائے گا، تو اسے ایک نیا فیچر ‘اراس سانگ ٹول’ نظر آئے گا۔ اس پر کلک کرتے ہی اے آئی ٹول ویڈیو میں موجود کاپی رائٹ میوزک کو ڈیلیٹ کر دے گا۔
یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ہے جو اپنی ویڈیوز میں کاپی رائٹ میوزک شامل کرتے ہیں لیکن ان کو اس بات کی معلومات نہیں ہوتی، اس آپشن کے ذریعے وہ اپنی ویڈیوز کو باآسانی کاپی رائٹ مسائل سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ میسج کا نیا شارٹ کٹ فیچرکیا ہے

تاہم، یوٹیوب انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اے آئی ٹول سو فیصد درست نہیں ہے اور بعض اوقات یہ کاپی رائٹ میوزک کو صحیح سے شناخت نہیں کر پاتا۔ اس لیے مواد تخلیق کاروں کو چاہیے کہ وہ ویڈیو اپلوڈ کرنے سے پہلے کی طرح کاپی رائٹ اشوز کو مدنظر رکھیں اور اس بات کی یقین دہانی کریں کہ ان کی ویڈیو میں کوئی کاپی رائٹ مواد شامل نہ ہو۔
یوٹیوب کے اس نئے فیچر سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ یہ مواد تخلیق کاروں کے لیے ایک بڑا فائدہ ثابت ہو گا اور انہیں کاپی رائٹ مسائل سے چھٹکارا ملے گا۔یوٹیوب کا یہ نیا اقدام ایک مثبت قدم ہے جو کہ مواد تخلیق کاروں کو نہ صرف مدد کرے گا بلکہ انہیں مزید تخلیقی آزادی بھی فراہم کرے گا.

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button