ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر ہونے سے فیفا ورلڈکپ 2026 کو کیا خطر ہ

فیفا ورلڈکپ 2026 کینیڈا،امریکہ اور میکسیکومیں منعقد ہو گیا لیکن اس میں ایک تنازع کھڑا ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ نئے منتخب ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی مہم کے دوران اعلان ہے۔
ٹرمپ نے اپنی الیکشن مہم کے دوران یہ واضح کیا تھا کہ وہ امریکہ کا ویزہ حاصل کرنے کے عمل کو مزید سخت بنائیں گے اور ساتھ شرائط میں بھی اضافہ کیا جائےگا۔
اب ٹرمپ کے صدر منتخب ہونےکے بعد اگر اس منصوبے پر من و عن عمل ہوتا ہے تو اس سے مراد یہ ہو گی کہ فٹبال شائقین کو امریکہ پہنچنے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا اور ڈائی ہارٹ فٹبال فینز کیلئے یہ مشکلات کسی تنازع کوجنم دے سکتی ہیں۔
فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل کا انعقاد امریکہ کے میلٹ لائف سٹیڈیم میں ہوگا اور ممکنہ طور پرنئے منتخب ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔
ایسے میں یا تو ٹرمپ کو اپنی پالیسی میں کچھ نرمی لانا ہوگی یا پھر فٹبال فینز کو تمام تر سخت شرائط کو تسلیم کر کے اپنے فٹبال فین ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔
مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی 2025، انڈیا کے انکار پر پاکستان کا منہ توڑ جواب
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہےکہ امریکہ میں فیفا 2026 منعقد کرانے کا قرعہ بھی ٹرمپ کے گزشتہ دور حکومت میں امریکہ کےنام نکلا تھا۔ اس لئے امید کی جاسکتی ہے کہ ٹرمپ کسی نئے تنازع کو جنم دینے کی بجائے فیفا شائقین کیلئے نرمی کا مظاہرہ کریں۔
یاد رہے کہ 2026 میں ہونے والے فیفاورلڈکپ میں کئی نئی چیزیں دیکھنے کوملیں گی جس میں اول تو ٹیموں کی تعداد میں اضافہ ہے۔ فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کر دی گئی ہے۔
اسی طرح میچز کی تعداد بھی 64 سے بڑھا کر 104 کر دی ہے جس کے بعد ٹیم اب فائنل تک پہنچنےکیلئے سات کی بجائے آٹھ میچز کھیلے گی اور ہر ٹیم اب بھی تین ہی گورپ میچز کھیلے گی۔