
پرسکون نیند انسانی جسم اور دماغ کیلئے ناگزیر ہے۔ تاہم کئی عوامل ہماری نیند کو خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں جن میں ایک عنصر ہارمونز کا بھی ہے۔ انسانی جسم میں میلا ٹونن نامی ہارمون نیند کیلئے اہمیت کا باعث ہے۔ اگر کسی وجہ سے اس ہارمون کا توازن ہل جائے تو انسان کو دواؤں کے سہارے اس ہارمون کو حاصل کر کے نیند لانے کی کوشش کی جاتی۔ تاہم مصنوعی طریقے سے اس ہارمون کو اپنے جسم کو حصہ بنانے کے کئی سائیڈ ایفکٹس بھی ہوتے جن میں سردر، چکر، غنودگی اور متلی جیسے عوارض کا خطرہ رہتا ہے۔
اسی طرح سونے سے قبل چند غذائیں کھانے سے منع کیا جاتا ہے کہ کیونکہ یہ بھی ہارمون بیلنس ہلانے کے ساتھ ساتھ کئی اور بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ لیکن آج ہم ایسی غذاؤں کے بارے میں جانیں گے جن میلاٹونن سے بھرپور ہوتی ہیں اور انکا استعمال آپکو پرسکون نیند کے حصول کیلئے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔
1۔ انڈے
انڈوں پروٹین اور دوسرے غذائی اجزاء سے بھرپور ہونے کے ساتھ میلاٹونن کے حصول کا ذریعہ بھی ہوتے ہیں۔ یوں انڈوں کااستعمال آپکو پرسکون نیند کے حصول میں کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔
2۔ دودھ
ہم بچپن سے ہی دودھ کی افادیت بارے سنتے آئے ہیں اور مائیں بچوں کو سونے سے قبل زبردستی دودھ بھی پلاتی ہیں۔ شاید ہم برسوں سے نافذ اس عمل کو روٹین کے طور پر کرتے ہوں لیکن دودھ کا استعمال میلاٹونن کے حصول کا آزمودہ نسخہ ہے جو برسوں سے علاج بالغذاء میں بے خوابی کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ دودھ ہلدی اور یا دودھ دار چینی کا پاؤڈر بھی اس کی افادیت کو بڑھا دیتا ہے۔
3۔ چیری کا پھل
خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ چیریز میلاٹونن، وٹامنز اور فائبرز سے بھر پور ہوتی ہیں۔ چیریزکا جوس یا کھالینے سے پرسکون نیند کا حصول ممکن ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین طب ڈرائی فروٹ کو بھی میلاٹونن کے حصول کا ذریعہ بتاتے ہیں۔
One Comment