انتخابات 2024سیاست

ملک بھر میں‌پی ٹی آئی کی ریلیاں کتنی کامیاب رہیں؟

عمران خان کی کال پر آج ملک بھر میں پی ٹی آئی کی ریلیاں نکالیں گئیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں نکلنے والی ان ریلیوں میں تحریک انصاف نے جو پاور شوز کیئے اس جبر کے ماحول میں انہیں اچھے پاور شو کہا جا سکتا ہے۔
ملک بھر میں نکلنے والی ان ریلیوں سے قبل ہی کئی امیدواروں کو گرفتار کیا گیا جن میں حماد اظہر کے والد میاں اظہر جیسی بڑی شخصیت بھی شامل ہیں جنہیں بعد ازاں رہا بھی کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ ان ریلیوں کے دوران سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح قانون نافذ کرنے والے اداروں ریلیوں کو روکنے کے لیئے ہر ممکن زور لگا رہے ہیں۔
کئی علاقوں میں درجنوں امیدوار گرفتار بھی کئے گئے اور بہت سے علاقوں میں خوف کا ایسا ماحول بنایا گیا کہ لوگوں کو گھروں سے باہر ہی نہ نکلنے دیا گیا۔ کئی مقامات پر صرف پی ٹی آئی کا جھنڈا اٹھانے پر کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے باوجود پی ٹی آئی نے لاہور ، کراچی اور عمران خان کے آبائی حلقے میانوالی سمیت ملک بھر میں اچھی ریلیاں نکالیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے ملک بھر سے موصول ہونے والی ویڈیوز کو ٹویٹر تھریڈ میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کی آواز پر ملک بھر میں محب وطن پاکستانیوں کا خوف کے بت توڑ کر سڑکوں پر راج۔ اس ٹویٹ میں‌ملک بھر سے کافی شہروں‌کی ویڈیوز کو تھریڈ‌کیا گیا ہے جس سے ریلیوں‌میں‌عوامی شرکت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ریلیوں میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرنے اور تشدد کی کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ کراچی میں کئی مقامات پر پولیس پر تشدد کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:‌مریم نواز صنم جاوید کا مقابلہ کرنے سے کیوں‌کتر ا رہی ہیں؟

سب سے زیادہ وائرل ہونے والی ویڈیو میانوالی سے ہے جہاں کچھ نوجوانوں کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ موٹر سائیکلوں پر جھنڈے لے کر نکلے ہیں اورپولیس ان کا پیچھا کر رہی ہے۔ تاہم وہ پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کے پابند سلاسل ہونے یا منظر عام سے غائب ہونےکی وجہ سے کچھ خاص تقاریر سننے کو نہیں ملیں۔ تاہم تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت ٹانک میں ایک بڑی ریلی منعقد کرنے میں کامیاب ہوئے اور اپنی تقریر سے پارٹی ورکرز کا جوش اور ولولہ بڑھایا۔

ایک ایسے وقت میں کہ جب الیکشن کمپین ختم ہونے میں ایک ہفتہ باقی ہے، تحریک انصاف کے علاوہ ہر سیاسی جماعت کو جلسوں اور ریلیوں کی اجازت دی جا رہی ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کی ریلیاں بری طرح کچلی جارہی ہیں. ایسے عوامل الیکشن کی شفافیت پر سوال ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button