
عمران خان کو توشہ خان کیس میں سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف اینٹی کرپش خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کروا دیئے۔
تفصیلا ت کے مطابق سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے پر اسپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور، انکے بھائی صادق دلاور ، والد دلاور خان اور رجسٹرار تاج مالی خان کے خلاف ایف آئی آر درج ، اینٹی کرپشن نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے۔
اس حوالے سے سپیشل اسٹنٹ ٹو چیف منسٹر خیبرپختونخوا برائے اینٹی کرپشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کا کہنا تھا کہ 1980 میں ایک عدالتی فیصلے کے ذریعے جج ہمایوں دلاور کے والد دلاور خان کے نام 176 کنال زمین کر دی گئی۔
تاہم 24 جنوری 2023 کو نگران حکومت کے دوران دلاور خان اپنے دو بیٹوں صادق دلاور اور ہمایوں دلاور کو اپنے ساتھ لے کے جاتے ہیں اور جعلی اندارج کے ذریعے تین اضافی موضع جات اپنے نام کرا لیتے ہیں۔ اور اس زمین کو اپنی سوسائٹی کا حصہ بنا لیتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس زمین کی مالیت تقریباً ڈیڑھ ارب کے قریب بنتی ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے کر کونسے مقاصد حاصل کیے گئے
مصدق عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اس سوسائٹی کو دی گئی این و سی کے خلاف بھی کارروائی کریں گے کیونکہ اس کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے ہیں۔ ان ایف آئی آر کی کاپی رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھی بھجوائیں گے اور انہیں بتائیں گے کہ آپکا ایک جج دھوکہ دہی میں پکڑ جا چکا ہے جو کہ اپنے باپ کے ساتھ ملوث ہے۔
مصدق عباسی کا کہنا تھا کہ ہم یہ کیس سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی یہ کیس لے کر جائیں گے تا کہ ایسے تمام لوگوں کی نشاندہی کر سکیں جو اس وقت اتنے اہم عہدوں پر بیٹھے ہیں۔