پاکستانسیاست

عمران خان کا حماد اظہر، میاں‌اسلم اقبال اور مراد سعید کی روپوشی پر رد عمل

عمران خان اڈیالہ جیل میں وکلاء اور صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

پی ٹی آئی اس وقت اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ شیر افضل مروت جنہوں نے کبھی پارٹی کا مشکل وقت میں ہاتھ تھاما اور نام زندہ رکھا، اب پی ٹی آئی سے نکال دیئے گئے ہیں۔ لیکن شیر افضل مروت بضد ہیں کہ وہ پی ٹی آئی میں ہیں اور اب وہ پارٹی کے خلاف کھل کر سامنے بھی آرہے ہیں۔
یہ بات بجا حد تک درست بھی ہے کہ پی ٹی آئی کو مشکل وقت میں خیبر پختونخوا سے ہی سپورٹ ملی ۔ 26 نومبر کی ہی بات کر لی جائے تو پنجاب قیادت سامنے نظر ہی نہ آسکی جس کی وجہ سے پارٹی کے اندر سے ہی تنقید شروع ہوئی کہ پنجاب کی قیادت خصوصاً حماد اظہراور میاں اسلم اقبال سامنے کیوں نہیں آتے؟
اسی طرح پی ٹی آئی کا عمران خان کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سب سے بڑا ٹارگٹ یعنی کے مراد سعید بھی روپوشی کی وجہ سے اکثر تنقید کا شکار رہتے ہیں۔ تاہم آج عمران خان نے حماد اظہر، میاں اسلم اقبال اور مراد سعید کے معاملے پر کھل کر رائے دے دی۔

عمران خان کا حماد اظہر ، میاں‌اسلم اقبال اور مراد سعید بارے رد عمل:

کورٹ رپورٹرز کے مطابق آج جیل میں عمران خان نے پوچھا کے سوشل میڈیا پر کیا چل رہا ہے؟ ہاٹ ایشوز کیا ہیں؟ اسی طرح بات چلتے چلتے پنجاب کی طرف آئی اور پھر عمران خان سے پوچھا گیا کہ حماد اظہر پر تنقید ہور ہی ہے کہ آپ نے روپوشی ختم کرنا کا کہنا ہے اور کہا ہے کہ سامنے آؤ۔

مزید پڑھیں:‌عدم اعتماد کے دن رولنگ دینے والا ڈاکیومنٹ قاسم سوری نے کہاں‌چھپایا؟

اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے خود حماد اظہر، مراد سعید اور میاں اسلم اقبال کو روپوش رہنے کا کہا ہے کیونکہ ان پر بہت سارے کیسز ہیں۔
کورٹ رپورٹرز کے مطابق عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے مین لیڈرشپ کو ٹارگٹ کیا ہوا تھا۔ یہ اٹھا لیتے ہیں، ننگا کرتے ہیں ، کپڑے اتارتے ہیں۔ وقت آنے پر مراد سعید ، حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کو واپس منظر عام پر کہوں گا۔

شعیب شاہین اور فواد چوہدری لڑ پڑے:

دوسری جانب آج اڈیالہ جیل کے باہر شعیب شاہین اور فواد چوہدری لڑ پڑے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان تلخی کلامی اور گالم گلوچ بھی ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ بھی رسید کیا۔
بعدازاں عمران خان سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے صلح کرادی ہے۔
تاہم شعیب شاہین نے صلح ہونے کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤٹوں کے ساتھ کسی صورت صلح نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گرفتاریاں بھی دیں اور جیلیں بھی کاٹیں۔ ان کی طرح بھاگے نہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button