عماد وسیم کی شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر اور پی ایس ایل سیزن 9 میں اسلام آبا د یونائیٹڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے عماد وسیم نے پی سی بی حکام سے تفصیلی ملاقات کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پہ اپنی دستیابی کے بارے میں لکھتے ہوئے کہا کہ وہ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کیلئے اور اسکے بعد ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے دستیاب ہونگے۔ انہوں نے پی سی بی آفیشلز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کیلئے بہتر کارکردگی سے اعزازات لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آل راؤنڈر عماد وسیم کو پی ایس ایل 9 میں شاندار کارکردگی کے پیش نظر سابق کرکٹرز، ماہرین اور کرکٹ شائقین کی جانب سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا دباؤ تھا۔ انہوں نے نومبر 2023 میں اچانک سے کرکٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کئی اور ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کے طرح انہیںبھی سلیکٹرز اور انتظامیہ کے ناروا رویے سے گلہ تھا۔انہوں نے کرکٹ میںدوبارہ واپسی کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کی تھی جس میںانہوں نے انتظامیہ سے اپنے رول بارے وضاحت طلب کی تھی۔ تاہم اب پی سی بی حکام سے تفصیلی طور پر معاملات طے پاجانے کے بعد انہوں نے اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنا کا فیصلہ کی۔
مزید پڑھیں:کرکٹ کی دنیا سے پاکستان کیلئے 20 سال بعد بڑی خوشخبری
ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کے بعد عماد وسیم وہ آئندہ ماہ ہونے والی نیوزی لینڈ سیریز اور امریکہ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے بھی دستیاب ہونگے۔ تاہم دیکھنا ہوگا کہ وہ کس حد تک شائقین کرکٹ کی امیدوںپر پورا اترتے ہیں۔عماد کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا بیان ایک ایسے وقت میںسامنے آیا ہے جب پاکستان کر کٹ ٹیم کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے پارک آرمی کی خدمات لینے کا فیصلہ ہوا ہے اور ٹیم سلیکٹرز 25 مارچ سے شروع ہونے والے اس ٹریننگ کیمپ کیلئے کھلاڑیوںکے ناموںکا اعلان کرنے والا ہے۔اس کے ساتھ آئندہ ماہ ہونے والی نیوزی لینڈ سے سیریز کیلئے بھی کھلاڑیوںکے ناموںکا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔
One Comment