
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے اغواء کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ پی ٹی آئی کراچی کے رہنما عالمگیر خان کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر سے اغواء کر لیا۔ واقعے کی فوٹیچ بھی سامنے آگئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رہنما بیرسٹر ابوذر سلمان نیازی نے عالمگیر خان کے اغواء کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ NA-236 کراچی کے فارم 45 کے ایم این اے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو سندھ پولیس اور نقاب پوش افراد نے ان کے گھر سے اغوا کر لیا۔ یہ واقعہ کراچی میں بلاول زرداری کی نام نہاد جمہوری حکومت کے تحت پیش آیا ہے۔ شیم آن پیپلز پارٹی۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بھی عالمگیر خان کے اغواء کی فوٹیج جاری کرتے ہوئے لکھا کہ این اے 236 سے فارم 46 کے ایم این اے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء عالمگیر خان کو اُن کی رہائشگاہ سے نقاب پوش افراد نے اغواء کر لیا ہے، عالمگیر خان نے 8 فروری کو ایم کیو ایم کے امیدوار کو 1 لاکھ ووٹوں کی برتری سے شکست دی تھی الیکشن کیس آخری مراحل میں ہے۔
مزید پڑھیں:10ہزار سے 10 لاکھ تک، احتجاج کی آڑ میںپنجا ب اور وفاقی پولیس کی کمائی
گزشتہ روز عالمگیر نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ سے کیس کے آخری مراحل میں ہونے کا دعوی کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ الیکشن ٹربیونل میں آج این اے 236 کراچی کی سماعت تھی جس حلقہ سے تحریک انصاف کے عالمگیر خان کھڑے ہوئے تھے فارم 47 MQM والے نے اس مقدمے کی maintainability کو چیلنج کیا تھا جس کو آج محترم جج نے مسترد کردیا۔ اگلی سماعت میں دھاندلی کے ثبوت و شواہد پیش کرنے کا حکم کیس فیصلہ کن مرحلے میں داخل۔
یاد رہے کہ فکس اٹ کی بنیاد رکھنے کے بعد سے عالمگیر کراچی کی بہتری کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل نظر آتے ہیں اور یہیوجہ ہے کہ عوام میں ان کو بہت پذیرائی ملتی ہے۔