دھرنا دیتی جماعت اسلامی کو پی ٹی آئی کا مشورہ

اسلام آباد میں دھرنا دیتی جماعت اسلامی کو پی ٹی آئی کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے اور یہ مشورہ دیا گیا ہے قائم مقام سیکرٹری اطلاعات شعیب شاہین کی جانب سے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایسی کمیٹی جس میں عطاء تارڑ، طارق فضل چوہدری اور امیر مقام شامل ہوں اس کمیٹی کا استقبال نہ کریں اور نہ ہی ان سے مذاکرات کریں۔
شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ یہ تینوں لوگ غیر سنجیدہ ، غیر منتخب اور ڈاکہ زنی کے ذریعے وجود میں آئے ہیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ اسلام آباد کے جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی کے تینوں امیدواروں نے پریس کانفرنس کے کے تسلیم کیا تھا کہ ہارنے والے تینوں رہنما پی ٹی آئی سے ہارے ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ یہ سب معلومات ہونےکے باوجود بھی ان تینوں کٹھ پتلی رہنماؤں امیر مقام، طارق فضل چوہدری اور عطاتارڑ جیسے افراد کے ساتھ مذاکرات کرنا جماعت اسلامی کیلئے اچھا نہیں ہے۔
شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ یہ تینوں اسٹیبلشمنٹ کے ناجائز بچے اور ناجائز ایم این ایز ہیں اور ان سے مذاکرات کر کے آپ انہیں قانونی حیثیت دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کے دھرنے کے مطالبات کیا ہیں
یاد رہےکہ جماعت اسلامی کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہو چکا ہے جس میں جماعت اسلامی کی جانب سے اپنے مطالبات بھی حکومت کے سامنے رکھ دیئے ہیں جس میں بجلوں کے بلوں میں ریلیف، مہنگائی کی کمی اور اشرافیہ کی مراعات ختم کرنے جیسے مطالبات شامل ہیں۔
دھرنا دیتی جماعت اسلامی کو منانے کیلئے حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جس میں عطاتارڑ، طارق فضل چوہدری اور امیر مقام شامل ہیں۔
جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کر رہے ہیں۔ ان دیکھنا ہو گا کہ جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے اس مفت مشورے کو تسلیم کرتی ہے یانہیں۔