ٹرینڈنگسوشل

والدین شادی نہیں کراتے، نوجوان شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا

پاکستان میں نوجوانوں کی دو اقسام پائی جاتی ہیں۔ ایک نوجوان وہ جن کے پیچھے گھر والے پڑے ہوتے ہیں کہ شادی کر لو۔ ایسے نوجوان ہر وقت کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر بچتے رہتے۔ لیکن بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔ بالاآخر انہیں یہ عمل کرنا ہی پڑتا ہے جب انہیں خطرہ لاحق ہو کہ والدین اب زبردستی ان کا کہیں ٹانکا فٹ ہی نہ کردیں۔
دوسری قسم کے نوجوان وہ ہوتے ہیں جو اپنے والدین سے شادی کیلئے کہتے رہتے ہیں لیکن والدین ان کی شادی نہیں کراتے۔
ایسے نوجوان بعض اوقات بہت بڑا رسک لے کر جان پر بھی کھیل جاتے ہیں۔ پاکستان میں آئے روز ایسے نوجوانوں کی ویڈیوز ملتی ہیں جو بجلی کے پول پر چڑھ جاتے ہیں اور شادی کی بات منوا کر ہی واپس آتے ہیں۔
کچھ نوجوان الگ ہی طریقے سے اپنے والدین کو قائل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک بار ایک نوجوان نے اپنے سے چھوٹے بھائی کی شادی ہونے پر اس کی بارات کے راستے میں چارپائی ڈال کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مزید پڑھیں:ہر رات اپنے ہی شوہر کو جسم بیچنے والی بیوی کی کہانی

والدین شادی نہیں‌ کراتے، نوجوان تھانے پہنچ گیا:

آجکل ایک ویڈیو سوشل ویڈیو پر وائرل ہو رہی ہےجس میں ایک نوجوان والدین کے شادی نہ کرنے کے عمل سے اتنا دلبرداشتہ ہوا کے تھانے پہنچ گیا اور شکایت درج کرواتا رہا۔ نوجوان کا الزام تھا کہ والدین اس کی شادی نہیں کراتے۔
مذکورہ نوجوان کی ویڈیو ریکارڈ کرنے والا شخص کوئی اہلکار ہی معلوم ہوتا ہے جو اس سے تفصیلات پوچھ رہا ہے اور ساتھ یقین دہانی بھی کرا رہا ہے کہ صاحب سے اس کی بات کرے گا۔

نوجوان اہلکار کو شکایت کر رہا ہے کہ گھر والوں نے اس کے بعد کا رشتہ کرایا لیکن اس کا رشتہ نہیں کرایا۔ جس پر اہلکار اس سے پوچھتا ہےکہ اس پر کیا انہیں (والدین) کو بلایا جائے ؟ نوجوان جواب دیتا ہے جی سر۔ نوجوان کو باقاعدہ روتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
صارفین نے ویڈیو پر طرح طرح کی کمنٹس کر ڈالے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اس نے شادی کے بعد بھی بہت رونا ہے جبکہ ایک صارف نے پنجاب پولیس سے استدعا کی کہ اس کا مناسب رشتہ کروا کر ثواب حاصل کریں۔ کچھ صارفین نے نوجوان کیلئے دعا کرتے ہوئے جلد شادی کی دعائیں بھی دے ڈالیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button