
اسمارٹ فونز موجودہ دور میں بہت اہمیت حاصل کر چکے ہیں ہر شخص کی زندگی میں ان کا اہم کردار ہے، اسمارٹ فون کی بدولت ہم اپنے کثیر اہم کام چاہے وہ کاروباری کام ہو، دفتری کام ہوں یا تعلیمی سرگرمیاں ہی کیوں نہ ہو موبائل فون کے ذریعے باآسانی انجام دے سکتے ہیں اس لئے،موبائل فون کی آمدو فروخت بھی پہلے کے مقابل زیادہ بڑھ چکی ہیں لوگ اکثر نئے یا پرانے اسمارٹ فون خریدتے ہیں مگر ان کے دل میں یہ خدشہ ضرور رہتا ہے کہ کہی یہ موبائل چوری کا تو نہیں ہے۔
اس مسئلے کا حل تلاش کرتے ہوئے پنجاب پولیس نے ایک ایسی ایپ بنائی ہے جو موبائل فون کی خرید وفروخت کرنے والے افراد کو ان کی تصدیق میں مدد فراہم کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: صارفین موبائل سمز بلاک ہونے سے بال بال بچ گئے
اس ایپ کا نام E-Gadget App ہے اور اس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین اب اپنے خریدے گئے موبائل فون کی باآسانی تصدیق کر سکتے ہیں۔اس ایپ کو استعمال کرنا بھی انتہائی آسان ہے۔ بس موبائل فون کا ای ایم ای آئی نمبر مذکورہ ایپ پر درج کریں اور چیک کریں کہ کیا یہ فون چوری کی شکل میں گم ہوا ہے یا نہیں۔ اس طرح، صارفین کو بھی اس بات کی تصدیق مل جائیگی کہ انہیں چوری شدہ فون نہیں بیچا جا رہا ہے۔
پنجاب پولیس کے مطابق، اس ایپ کے استعمال سے صارفین کو صرف موبائل فون کی خرید وفروخت کی روک تھام نہیں بلکہ قانونی کارروائی سے بھی محفوظ رکھا جاتا ہے۔ اس ایپ میں موبائل فون کی خرید وفروخت کرنے والے ہر دکاندار کی رجسٹریشن لازمی ہے۔
یہ ایپ موبائل فون کی خرید وفروخت کرنے والے صارفین کے لئے ایک مضبوط اور محفوظ آپشن ہے۔ اس کی مدد سے، ان کو یہ سہولت فراہم کی جاتی کہ وہ اس بات کی تصدیق فون خریدتے وقت ہی کرلیں کہ ان کا فون چوری کا تو نہیں ہے۔
One Comment