
پاکستان تحریک انصاف نے رات گئے اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں بڑی حکمت عملی ترتیب دیتے دے دی۔ رات گئے سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا احتجاج جاری رہے گا۔
شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ ہمارے جو دوست نارتھ، ساؤتھ اور ویسٹ ریجن سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں وہ اسلام آباد میں ہی احتجاج کریں گے۔ جو اسلام آباد کی طرف روانہ ہیں اور راستوں کی بندش کی وجہ سے پہنچ نہیں پائے وہ بھی اسلام آباد پہنچیں گے اور ڈی چوک کے احتجاج میں شامل ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ جولوگ احتجاج میں نہیں پہنچ پائے وہ ہفتہ کے روز سے اپنے اپنے اضلاع میں احتجاج شروع کریں گے ۔
سیکرٹری انفارمیشن اطلاعات پی ٹی آئی نے واضح کیاکہ آج بروز ہفتہ ملک بھر میں احتجاج ہو گا۔
لاہور کے احتجاج کے بارے میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لاہور اور اس کے گرد و نواح کے علاقے یعنی کے سینٹرل پنجاب کے تمام اضلاع کے افراد اسلام آباد آنے کی بجائے مینار پاکستان کے اجلاس میں شامل ہوں گے۔
انہوں نے پارٹی کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنے اپنے اضلاع میں پرامن احتجاج کی کال دے دی۔
مزید پڑھیں:پاکستان میںتاریخ اپنے آپ کو کیسے دہر ا رہی ہے
دوسری جانب لاہور کے احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا احتجاج جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ آج سے پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے۔ لاہور اور اس کے گرد و نواح کے افراد لاہور کے احتجاج میں شامل ہوں گے۔ باقی پنجاب کے تمام اضلاع میں آج سے پرامن احتجاج کی کال ہے۔
صحافی اسد اللہ خان نے لکھا کہ صبح لاہور کو بھی پوری طاقت کے ساتھ احتجاج کے لیے نکالنے کا فیصلہ ہو گیا ہے، لاہور کی پولیس پہلے ہی اسلام آباد بلا لی گئی ہے، اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی نے معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ لاہور صبح سرپرائز کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ رات گئے جاری رہنے والے احتجاج میں پولیس نے کارکنان پر شیلنگ جاری رکھی جبکہ صبح بھی اس میں کمی نہیں آئی ہے۔