پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کون ہیں؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ سے گیری کرسٹن اور آسٹریلیا سے جیسن گلیسپی کو مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کر دیا ہے۔ کرسٹن وائٹ بال یعنی کہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کوچ کے طور پر کام کریں گے، جب کہ گلیسپی کو ٹیم کا ریڈ بال یعنی کہ ٹیسٹ کوچ منتخب کیا گیا ہے، جیسا کہ سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ان نئے کوچز کی تقرریوں کے بارے میں باضابطہ اعلان ضروری طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کے لیے آیا ہے، جو 18 اپریل سے شروع ہونے والی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اگلا بڑا چیلنج ٹی 20 ورلڈکپ ہے جو کہ جون میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میںہونا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی کرکٹ ٹیم بڑے امتحان سے گزرنے کو تیار
کوچنگ کے یہ عہدے مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پوٹک کو نومبر 2023 میں پی سی بی کے ڈھانچے میں تبدیلی کے بعد لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں دوسری ذمہ داریاں سونپے جانے کے بعد خالی ہوئے تھے. تاہم تینوںعہدیداروں نے جنوری 2024 میںباقاعدہ طو ر پر ان عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اب گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی اس کردار کیلئے چنے گئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کاکول ٹریننگ اکیڈمی میں پاک فوج کے فٹنس ٹریننگ کیمپ میںحصہ لینے کے بعد 8 اپریل کو آرمی چیف جنر ل عاصم منیر کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میںبھی شرکت کرنے کیلئے روالپنڈی روانہ ہونگے. ابتدائی طور پر یہ پارٹی 7 اپریل کو ہونا تھی تاہم اب اس کی تاریخ تبدیل کر کے ٹریننگ کے آخری دن یعنی کہ 8 اپریل کو مقرر کر دی گئی ہے۔
One Comment