کھیل

پاک انگلینڈ سیریز سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

پاک انگلینڈ سیریز شروع ہونے سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، سابق کرکٹر محمد یوسف نے کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا۔
محمد یوسف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مستعفیٰ ہونے کی وجہ ذاتی وجوہات بیان کی ہیں۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ اس شاندار ٹیم کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ترقی اور کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔
سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ اعتماد ہے میں ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ وہ عظیم ٹیم بننے کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں:‌انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ، قومی ٹیم کا اعلان

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی محمد یوسف کے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف نے قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن سے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا ہے۔ بی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ محمد یوسف بطور بیٹنگ کوچ اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔
گزشتہ ایک سال سے قومی ٹیم کی پرفارمنس بہت پریشان کن رہی ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعد جولائی میں اسی مایوس کن کارکردگی کے پیش نظر پی سی بی نے سلیکٹر وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو بھی برطرف کر دیا تھا۔تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کسی طور چیئرمین کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے سے انکاری ہیں۔
یاد رہے کہ پاک انگلینڈ سیریز کیلئے بنگلہ دیش سے شکست پانے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button