انڈیا-ٹی ٹونٹی ورلڈکپ

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیت کر بھی انڈین شائقین غمزدہ کیوں؟

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 کے فائنل میچ میں انڈیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیت لیا۔
دوسری جانب پہلی بار ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے والی جنوبی افریقہ ٹیم جیت کے قریب پہنچ کر ہی ہمت ہار گئی اور ٹائٹل سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
جہاں 17 سال بعد دوسرا ایونٹ جیتنے پر انڈین شائقین پھولے نہیں سما رہے ہیں وہیں ویرات کوہلی کی ٹی ٹونٹی سے ریٹائرمنٹ کو لے کر شائقین غمزدہ بھی ہیں۔
ایک مداح نے لکھا کہ کرکٹ کی دنیا ویرات کوہلی کے بعد بہت غمزدہ سی ہے اور وہ یہ محسوس کر رہے ہیں کہ دنیائے کرکٹ کو ایسا کھلاڑی پھر میسر نہیں آئے گا۔
اپنے آخری میچ کو یادگار بناتے ہوئے ویرات کوہلی نے صرف 59 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑا ٹوٹل بنانے میں مدد کی۔ اس شاندار کارکردگی کے اعتراف میں انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ جسپریت بمرا اپنی تباہ کن بولنک کی وجہ سے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوراڈ لے اڑے۔

مزید پڑھیں:شعیب اختر کی پیشگوئی، بھارت یا جنوبی افریقہ کون بنے گا ٹی ٹوئنٹی چیمپئن

بارباڈوس میں کھیلے گئے میچ میں ایونٹ میں کوئی بھی میچ نہ ہارنے والی دونوں ٹیمیں مد مقابل ہوئیں تو اس مقابلے کے سنسنی خیز ہونے کو یہی کافی تھا۔
پہلے کھیلتے ہوئے انڈیا نے جنوبی افریقہ کو جیتنے کیلئے 177 رنز کا ہدف دیا۔ تاہم جنوبی افریقہ 20 اوورز میں صرف 169 رنز ہی بناسکی۔ اتنے قریب آکر میچ ہارنے پر جنوبی افریقین شائقین شدید غمزدہ دکھائی دیئے۔
اگرچہ ہدف کا تعاقب کچھ مشکل نہ تھا پر ابتداءمیں ریزا ہینڈرکس اور کپتان ایڈن مارکرم کے 7 اور 4 رنز پر آؤٹ ہونے نے جنوبی افریقہ ٹیم کو دھچکا پہنچایا جس سے سنبھلتے سنبھلتے بہت دیر ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں